خوش آمدید

میں اپنی اس ویب سائٹ پر آنے پر آپ سب کو خوش آمدید کہتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ کو میرا کام پسند آئے گا ۔ میں پاکستان کے تمام بورڈز کی اردو کی نصابی کتب بالخصوص جماعت نہم سے بارہویں تک پر کام کر رہا ہوں ۔ اس کے علاوہ اگر آپ کو کسی خاص موضوع پر مواد درکار ہے تو آپ مجھ سے رابطہ کر کے بتا سکتے ہیں۔ سر ریاض شامی شکریہ.

قصیدہ

قصیدہ کی تعریف ، وضاحت ، قصیدہ کے اجزاء اور مثالیں قصیدہ: تعریف: قصیدہ عربی زبان کا لفظ ہے جو قصد سے نکلا ہے جس کے معنی ارادہ کرنا کے ہیں۔  اس کا دوسرا نام مغز بھی ہے یعنی قصیدہ شاعری کی دیگر اصناف کے مقابلے میں وہی مقام رکھتا ہے جو انسانی جسم میں

مناجات

مناجات کی تعریف، وضاحت اور مثال مناجات: مناجات سے مراد ایسا کلام جس میں اللہ تعالٰی کو حاضر و ناظر جانتے ہوئے دعا مانگی جائے۔ یہ نظم اور نثر دونوں میں لکھی جا سکتی ہے اور اس میں بھی کسی جہت کی پابندی نہیں ۔ مثلآ اے سب سے اول اور آخر جہاں تہاں ،حاضر

منقبت

منقبت کی تعریف اور مثالیں منقبت: منقبت عربی زبان کا لفظ ہے جس کے لفظی معنی خوبیاں بیان کرنا کے ہیں۔ شاعری کی اصطلاح میں منقبت ایسی نظم کو کہتے ہیں جس میں شاعر کسی صحابی ، اللہ کے ولی یا نیک بزرگ کی تعریف اور شان بیان کرے اور اس کے اخلاق و خصائل

نعت

نعت کی تعریف ، چند نعت گو شعراء اور مثالیں نعت : نعت عربی زبان کا لفظ ہے جس کے لفظی معنی ہیں صفت بیان کرنا ۔ شاعری کی اصطلاح میں نعت ایسی نظم کو کہتے ہیں جس میں شاعر حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعریف و توصیف بیان کرتا ہے اور

حمد

آج کی اس پوسٹ میں ہم اردو صنف ” حمد ” کے بارے میں پڑھیں گے ۔  حمد کی تعریف ، چند حمد گو شعراء کے نام لکھیں  اور مثالیں دیں۔ حمد : حمد عربی زبان کا لفظ ہے جس کے لفظی معنی تعریف کرنا یا شکر کرنا کے ہیں ۔ شاعری کی اصطلاح میں

مثنوی

مثنوی کی تعریف ، وضاحت اور مثال مثنوی: مثنوی عربی لفظ” مثنیٰ ” سے ماخوذ ہے جس کے معنی ہیں ” دو ” ۔  اصطلاح میں مثنوی ایسی نظم کو کہتے ہیں جس کے ہر شعر کا قافیہ الگ ہو اور ہر شعر کے دونوں مصرعے ہم قافیہ ہوں۔  مثنوی عموماً طویل نظم ہوتی ہے ۔

رباعی

رباعی کی تعریف ، وضاحت اور مثال رباعی:  رباعی عربی لفظ” ربع ” سے ماخوذ ہے ، جس کے معنی چار کے ہیں ۔ ادبی اصطلاح میں رباعی اس مختصر نظم کو کہا جاتا ہے جس کے مصرعوں کی تعداد صرف چار ہو ۔ علاوہ ازیں اس کے چار مصرعوں میں سے پہلا ، دوسرا

قطعہ

قطعہ کی تعریف ، وضاحت اور مثال قطعہ: قطعہ عربی زبان کا لفظ ہے جس کے لفظی معنی” ٹکڑا یا حصہ ” ہیں ۔ شاعری کی اصطلاح میں چند اشعار کا مجموعہ جن میں ایک خیال یا مضمون تسلسل سے بیان کیا گیا ہو قطعہ کہلاتا ہے ۔ قطعہ کے لیے مطلع اور مقطع کی

مسدس

مسدس کی تعریف اور مثال مسدس: مسدس سے مراد وہ نظم جس کے ہر بند میں چھ مصرعے ہوں ۔ اس میں پہلے چار مصرعے آپس میں ہم قافیہ ہوتے ہیں اور پانچواں ، چھٹا مصرع ان کا علیحدہ قافیوں میں ہوتا ہے لیکن آپس میں ہم قافیہ ہی ہوتا ہے۔  مثلاً : شیر اٹھتے

مخمس سے کیا مراد ہے ؟ مثالوں سے وضاحت کریں ۔

 مخمس کی تعریف کریں اور مثال دیں ۔ مخمس: مخمس سے مراد وہ نظم ہے جس کے ہر بند میں پانچ مصرعے ہوتے ہیں۔ اس میں مطلع کے بند کے تمام مصرعے ہم قافیہ ہوتے ہیں اور باقی سارے بندوں کا آخری مصرعہ مطلع کے ہم قافیہ ہوتا ہے۔  مثلاً  کیا کیا رکھے ہیں یا