اب تو کچھ اور ہی اعجاز دکھایا جائے
اب تو کچھ اور ہی اعجاز، دکھایا جائے
شام کے بعد بھی سورج نہ بجھایا جائے
نئے انسان سے تعارف جو ہوا تو بولا
میں ہوں سقراط، مجھے زہر پلایا جائے
موت سے کس کو مفر ہے مگر ،انسانوں کو
پہلے جینے کا ،سلیقہ تو سکھایا جائے
حکم ہے، سچ بھی قرینے سے کہا جائے ندیمؔ
زخم کو زخم نہیں، پھول بتایا جائے
احمد ندیم قاسمی
Discover more from Shami Voice
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
