IGCSE Urdu Paper Class 7thکیمبرج یونیورسٹی

آج کی اس پوسٹ میں ہم کیمبرج یونیورسٹی کے نصاب کے مطابق IGCSE جماعت ہفتم کے ایک ماڈل پیپر کے بارے میں پڑھیں گے ۔یہ پیپر نردبان اردو کی کتاب سے لیا گیا ہے ۔ یہ پیپر بچوں اور اساتذہ کے لیے یکساں مفید ہو گا ان شاءاللہ ۔

وقت 3 گھنٹے

کل نمبر 100

سوال نمبر 1 : درست الفاظ سے خالی جگہ پر کریں(5) ۔

1۔ طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم درحقیقت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اہم چیزوں کا مجموعہ ہے ۔

(الف )تین  (ب )  چار ( ج) پانچ ( د) چھ

2 ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور دوا دونوں سے علاج فرماتے تھے ۔

(الف) خوراک (ب)  صحت ( ج) دعا ( د) شہ

3 ۔ حاتم طائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قبیلے کے سردار تھے۔

( الف ) بنو اسد (ب) بنو تمیم (ج) بنو طے( د)  بنو مالک

4 ۔ حاتم طائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خوبی کی وجہ سے مشہور تھے۔

( الف) حکمت(ب)  سخاوت( ج)  رواداری( د)  اطاعت

5 ۔ نسل نو کے معنی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(الف)آنے والی نسل(ب)  پرانی نسل(ج)  نئی نسل (د)موجودہ نسل

سوال نمبر 2:  مندرجہ ذیل  سوالات میں سے کوئی سے پانچ سوالات کے مختصر جوابات دیں ۔(10)

1۔ جنگلات کے کوئی سے دو فائدے لکھیں ۔

2 ۔حاتم طائی کون تھا ؟

3 ۔ حاتم طائی بوڑھے لکڑہارے کی مدد کو کیوں آمادہ ہو گیا؟

4 ۔ علامہ اقبال نے نظم “جاوید کے نام”  میں نوجوانوں کو کون سا پیغام دیا ؟

5 ۔ علامہ اقبال کو نسل نو کا شاعر کیوں کہا جاتا ہے؟

6 ۔ خودی سے کیا مراد ہے؟

سوال نمبر 3 : مندرجہ ذیل اشعار میں سے کوئی سے 2۔(5+5)

اشعار کی بحوالہ شاعر اور نظم تشریح کیجئے۔

الف ۔

چاندنی تیرے گیت گاتی ہے

نغمہ حمد سناتی ہے

ب ۔ کہاں میں اور کہاں مدح  ذات گرامی

نہ سعدی نہ  رومی نہ قدسی نہ جامی

ج ۔

اٹھا نہ شیشہ گران فرنگ کے احسان

سفال ہند سے مینا و جام پیدا کر

سوال نمبر 4  : اسم علم کی اقسام مثالوں کی مدد سے بیان کریں۔

سوال نمبر 5  : الف ۔(5+5+5+5)

مندرجہ ذیل الفاظ کی جمع بنائیں۔

آفت ۔ باب ۔ تکلیف ۔ طور۔  فرد

ب ۔  مندرجہ ذیل مذکر کے مونث لکھیں۔

درزی ۔ خادم ۔ بیل ۔ ماموں ۔ استاد

ج ۔ مندرجہ ذیل الفاظ کے متضاد لکھیں ۔

آزاد ۔ جنگ ۔ ظاہر ۔ مہمان ۔ تلخ ۔

د۔ مندرجہ ذیل الفاظ کے مترادف لکھیں ۔

آغاز ۔ خادم ۔ بزم ۔ شجاعت ۔ فاتح

سوال نمبر 6  : مندرجہ ذیل ضرب الامثال مکمل کیجئے ۔(5)

1۔ چار دن کی چاندنی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 2 ۔  جیسا کرو گے۔۔۔۔۔۔

3 ۔ اندھیر نگری۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 4 ۔  بھاگتے چور کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 5 ۔جو گرجتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سوال نمبر7 :  مندرجہ ذیل عبارت کو پڑھ کر آخر میں دئیے گئے سوالات کے جوابات دیں ۔(10)

ڈاکٹر عبد القدیر خان ایک مشہور پاکستانی سائنسدان ہیں جنہیں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا بانی سمجھا جاتا ہے۔ وہ 1 اپریل 1936 کو بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم پاکستان میں حاصل کی اور پھر بیرون ملک جا کر مزید تعلیم حاصل کی۔ ڈاکٹر خان نے نیدرلینڈز اور بیلجیم میں ایٹمی ٹیکنالوجی پر تحقیق کی۔ 1974 میں بھارت کے ایٹمی دھماکے کے بعد ڈاکٹر خان نے پاکستان کے لئے ایٹمی بم کی تیاری پر کام شروع کیا۔ ان کی محنت اور لگن کی بدولت پاکستان 28 مئی 1998 کو ایٹمی طاقت بن گیا۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان نے پاکستان کے دفاع کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور انہیں قومی ہیرو کا درجہ حاصل ہے۔

 سوالات:

1. ڈاکٹر عبد القدیر خان کا تعلق کہاں سے تھا؟

2. ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہاں سے اپنی ایٹمی ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کی؟

3. ڈاکٹر عبد القدیر خان نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا آغاز کب کیا؟

4. پاکستان ایٹمی طاقت کب بنا؟

5. ڈاکٹر عبد القدیر خان کو کس وجہ سے قومی ہیرو سمجھا جاتا ہے؟

سوال نمبر 8 :  مندرجہ ذیل الفاظ کی تلخیص کیجئے۔(5)

1۔ اصلاح کرنے والا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 2 ۔  سفر کرنے والا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔  ۔ ایجاد کرنے والا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 4 ۔ تعمیر کرنے والا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

5 ۔ سننے والا۔۔۔۔۔۔۔

سوال نمبر 9 :  مندرجہ ذیل الفاظ کو جملوں میں اس طرح استعمال کریں کہ ان کے معنی واضح ہو جائیں ۔(5)

سرود ۔ انجمن ۔ سکوت ۔  شورش ۔ عزلت

سوال نمبر  10:  اپنے چچا زاد بھائی/ بہن کو خط لکھ کر تعطیلات موسم گرم سات گزارنے کی دعوت دیں ۔ (8)

یا

چھوٹے بھائی کے نام بری صحبت سے بچنے کی تلقین کا خط لکھیں ۔

سوال نمبر 11:  مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک عنوان پر مضمون لکھیں ۔(12)

الف ۔ میرا پسندیدہ استاد

ب ۔ شاعر مشرق

ج میرا پسندیدہ مشغلہ

امید کرتا ہوں کہ یہ پیپر آپ کے لیے مفید ثابت ہوا ہو گا ۔ اگر آپ اس قسم کا کوئی اور پیپر بنوانا چاہتے ہیں تو ہماری خدمات لے سکتے ہیں ۔ اگر اس میں کوئی غلطی ہو تو اس کو درست کر کے ہماری رہنمائی ضرور فرمائیں شکریہ ۔


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply