شعری اصطلاحات ، شعر ، مصرع

شعری اصطلاحات سے کیا مراد ہے ، تعریف ، وضاحت اور مثالیں ۔ شعری اصطلاحات: جب کوئی لفظ اپنے لغوی معنی کی بجائے کسی ایسے مخصوص معنی میں استعمال ہو جس کے بارے میں ماہرین علم و فن متفق ہوں تو اسے اصطلاح یعنی (Term ) کہتے ہیں۔ ہر علم اور فن کی اپنی مخصوص

غزل

غزل سے کیا مراد ہے ؟ تعریف ، وضاحت اور مثالیں غزل : غزل عربی زبان کا لفظ ہے جس کے لغوی معنی چرخے پر سوت کاتنا، رسی بٹنا ، عورتوں سے باتیں کرنا، عورتوں کی باتیں کرنا، عشق و محبت کی باتیں کرنا اور شکار کے وقت ہرن کے منہ سے نکلنے والی درد

واسوخت

واسوخت سے کیا مراد ہے ؟ تعریف ، وضاحت اور مثال واسوخت: واسوخت کے لغوی معنی اعراض ، روگردانی ، تنفر اور بیزاری کے ہیں ۔ اصطلاح میں یہ ایسی صنف شاعری ہے جس میں محبوب کی بے وفائی ، سنگ دلی اور اس کے ظلم و ستم کا ذکر کر کے اسے برا بھلا

شہر آشوب

شہر آشوب کی تعریف ، مثال اور وضاحت شہر آشوب : آشوب کے لغوی معنی تباہی ، بربادی یا فتنہ فساد وغیرہ ہیں ۔ شاعری کی اصطلاح میں شہر آشوب اس نظم کو کہتے ہیں جس میں کسی شہر یا ملک کی تباہی و بربادی ، بدحالی ، سیاسی و معاشی مسائل یا بد امنی

نوحہ

نوحہ کی تعریف اور وضاحت نوحہ: نوحہ کا لفظی مطلب آہ و فریاد کرنا ، ماتم کرنا یا سینہ زنی کے الفاظ بھی نوحہ کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ نوحہ کا جنم بھی مرثیہ کی بدولت ہوا اور اس کے موضوعات بھی ایک ہی ہیں۔ علاوہ ازیں نوحہ بھی غزل کی ہئیت میں لکھا جاتا

سلام

سلام کی تعریف اور وضاحت سلام : سلام بھی اردو اصناف ادب میں شاعری کی ایک صنف ہے جسے غزل کی ہئیت میں لکھا جاتا ہے۔ اشعار کی تعداد بھی غزل جتنی ہوتی ہے اور مطلع مقطع بھی ہوتا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ سلام نے مرثیہ کی بدولت جنم لیا ہے اور اس

مرثیہ

مرثیہ کی تعریف ، وضاحت ، مثالیں اور ارکان مرثیہ مرثیہ: تعریف: مرثیہ عربی زبان کے لفظ “رثا”  سے نکلا ہے جس کے لفظی معنی مردے کو رونا ، میت پر آنسو بہانا کے ہیں۔ صنف شاعری میں مرثیہ ایسی نظم کو کہتے ہیں جس میں کسی فوت شدہ شخص کی خوبیاں بیان کی جائیں

قصیدہ

قصیدہ کی تعریف ، وضاحت ، قصیدہ کے اجزاء اور مثالیں قصیدہ: تعریف: قصیدہ عربی زبان کا لفظ ہے جو قصد سے نکلا ہے جس کے معنی ارادہ کرنا کے ہیں۔  اس کا دوسرا نام مغز بھی ہے یعنی قصیدہ شاعری کی دیگر اصناف کے مقابلے میں وہی مقام رکھتا ہے جو انسانی جسم میں

مناجات

مناجات کی تعریف، وضاحت اور مثال مناجات: مناجات سے مراد ایسا کلام جس میں اللہ تعالٰی کو حاضر و ناظر جانتے ہوئے دعا مانگی جائے۔ یہ نظم اور نثر دونوں میں لکھی جا سکتی ہے اور اس میں بھی کسی جہت کی پابندی نہیں ۔ مثلآ اے سب سے اول اور آخر جہاں تہاں ،حاضر

منقبت

منقبت کی تعریف اور مثالیں منقبت: منقبت عربی زبان کا لفظ ہے جس کے لفظی معنی خوبیاں بیان کرنا کے ہیں۔ شاعری کی اصطلاح میں منقبت ایسی نظم کو کہتے ہیں جس میں شاعر کسی صحابی ، اللہ کے ولی یا نیک بزرگ کی تعریف اور شان بیان کرے اور اس کے اخلاق و خصائل