آج ہم اس پوسٹ میں کہانی لکھنے کے فن سے آگاہی حاصل کریں گے ۔ کہانی ایک دلچسپ صنف سخن ہے جس کو پڑھنے سننے اور سنانے میں ہر کوئی دلچسپی رکھتا ہے اور ایسا زمانہ قدیم سے ہی چلا آ رہا ہے ۔ آج ہم پڑھیں گے کہ کیا ہم بھی کہانی لکھ سکتے ہیں ؟ ایک اچھی کہانی کیسے لکھی جا سکتی ہے ۔
سوال : کہانی کسے کہتے ہیں ؟ تعریف ، مثالیں اور طبع زاد کہانی کی وضاحت کریں ۔
کہانی :
کہانی کا مطلب ہے کسی واقعے ، حکایت یا قصے سے کو دلچسپ انداز میں اس طرح بیان کرنا کہ پڑھنے والا اس سے ذہنی اور قلبی( دلی ) تعلق محسوس کرے اور اس کا انجام یا نتیجہ معلوم کرنے کے لیے ایک ہی نشست میں اسے پڑھ ڈالے ۔
کہانی کی تعریف ہم ایسے بھی کر سکتے :
کہانی سننا اور سنانا انسان کی فطرت میں شامل ہے اور قصہ کہنا اور سننا زمانے قدیم سے بہ حثیت فن رائج ہے۔ اس کی تعریف ہم یوں کر سکتے ہیں کہ:
” داستان اصناف نثر کی وہ طویل صنف ہے جس میں مافوق الفطرت( سمجھ میں نہ آنے والی باتیں) عناصر اور دوسرے لوازمات کی مدد سے قصہ در قصہ یا داستان در داستان” کہانی بیان کی جائے۔ کہنے کی چیز کو کہانی کہتے ہیں ” ۔
کہانی لکھنے کا طریقہ:
کہانی لکھنا ایک باقاعدہ فن ہے ۔ اس کے لیے انشاء پردازی کی مشق کے ساتھ ساتھ خیال کی قوت کو استعمال میں لانا بھی ضروری ہے ۔ طلبہ اگر چھوٹے چھوٹے واقعات کو اپنے الفاظ میں ہلکے پھلکے انداز میں لکھنے کی مشق کریں تو وہ ایک عمدہ اور دلچسپ کہانی لکھ سکتے ہیں اور جوں جوں ان کا معیار بلند ہوتا جائے گا تو وہ ایک اچھی کہانی لکھنے کے قابل ہو سکیں گے ۔
طبع زاد کہانی :
طبع زاد کہانی سے مراد ایک ایسی کہانی ہے جو آپ کی اپنی سوچی ہوئی کہانی ہو اور جو دوسروں کی کہانیوں سے مختلف ہو طبع زاد کہانی کہلاتی ہے ۔
عزیز طلباء اگر آپ کے ذہن میں بھی کوئی قصہ ، کہانی ، واقعہ یا خیال ہو تو اپنے استاد صاحب سے اس بارے رہنمائی لیں اور ایک مختصر کہانی لکھ ڈالیں آپ کے نصاب میں اشرف صبوحی کی کہانی ” نانی بستی ” شامل ہے یا چند ایک شہروں کی وجہ شہرت ، وجہ تسمیہ ، اہم مقامات و شخصیات کا تعارف استاد صاحب کی زبانی سن کر اسے اپنے الفاظ میں ڈھالنے کی کوشش کریں ۔
1 ۔ کراچی
2 ۔ لاہور
3 ۔ اسلام آباد
4 ۔ فیصل آباد
5 ۔ سیالکوٹ
نوٹ : امید ہے کہ آپ کہانی لکھنے کے فن سے آگاہ ہو چکے ہوں گے اور خود سے کوئی کہانی لکھنے کی کوشش کریں گے جس کا کوئی مناسب سا عنوان اور اخلاقی سبق بھی ہو گا
۔ اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔
شکریہ
Discover more from Shami Voice
Subscribe to get the latest posts sent to your email.