ڈراما

ڈراما کی تعریف ، وضاحت ، عناصر ، چند مشہور ڈرامہ نگار اور ان کے ڈرامے اور عناصر ترکیبی

ڈراما: ڈراما یونانی لفظ ڈراؤ ( Drao )سے ماخوذ ہے جس کا مطلب ہے عمل یا کر کے دکھانا . اصطلاح میں ڈراما ایسی کہانی کو کہتے ہیں جسے کرداروں کی مدد سے اسٹیج پر پیش کیا جا سکے۔ ڈرامے میں زندگی کے اعمال کے علاوہ جذبات و احساسات کا اظہار بھی کیا جاتا ہے۔ ڈرامے میں انسانی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو عملی جامہ پہنایا جاتا ہے۔ ہم زندگی کے کسی بھی پہلو کو ڈرامے کا موضوع بنا سکتے ہیں ارسطو کے مطابق ڈراما کے عناصر مندرجہ ذیل ہیں: 

1۔ پلاٹ

2۔کردار

3۔ زبان و بیان

4 تخیل

5۔آرائش

6۔ موسیقی

ڈرامے کے عناصر ترکیبی ( اقسام ) : 

1۔ المیہ یا ٹریجڈی

2 ۔ طربیہ یا کامیڈی

3۔ میلو ڈراما

4۔ سوانگ ڈراما

5۔ اوپیرا

6۔ ڈریم

7۔ مخلوط ڈراما

8۔کتابی ڈراما

9۔  ریڈیائی ڈراما/ فلم

10 ٹیلی ویژن ڈراما

11۔ بہروپ ڈراما

12۔رومانوی ڈراما

چند مشہور اردو ڈراما نویس اور ان کے ڈرامے

1۔ممتاز مفتی ، نظام سقہ

2۔ مرزا ادیب ، لہو اور قالین

3  امجد اسلام امجد ، ” وارث ” “دہلیز “

4۔بانو قدسیہ  ، سدھراں

5۔ اشفاق احمد ، ایک محبت سو ڈرامے

امتیاز علی تاج ، انارکلی

7۔ حسینہ معین ، زیر زبر پیش

8۔  طارق عزیز  ،بسیرا

9۔  زاہدہ حنا ، زرد پتوں کا بین

10۔ ہاشم ندیم ، پری زاد


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply