وقفہ سے کیا مراد ہے ؟ تعریف ، علامت اور مثالیں دیں ۔
وقفہ : جب سکتے سے زیادہ ٹھہراؤ کی ضرورت ہو تو وقفے کی علامت استعمال کی جاتی ہے۔ وقفہ کو نصف وقف بھی کہتے ہیں۔ طویل جملوں کے اجزاء کے درمیان رابطہ قائم رکھنے اور جملوں کے حصوں پر زور دینے کے لیے یہ علامت استعمال ہوتی ہے۔
علامت : ( ؛ )
مثالیں :
1۔لاہور پنجاب کا ؛کراچی سندھ کا؛ کویٹہ بلوچستان کا اور پشاور سرحد کا دارالحکومت ہے۔
2۔ ملتان ؛ لاہور اور کراچی ؛ تمہیں ان سب میں سے پیارا شہر ملتان ہی کیوں لگتا ہے؟
3۔ جو کرے گا ؛ سو بھرے گا۔
4۔ جو سوئے گا ؛ سو کھوئے گا۔
Discover more from Shami Voice
Subscribe to get the latest posts sent to your email.