واسوخت

واسوخت سے کیا مراد ہے ؟ تعریف ، وضاحت اور مثال

واسوخت: واسوخت کے لغوی معنی اعراض ، روگردانی ، تنفر اور بیزاری کے ہیں ۔ اصطلاح میں یہ ایسی صنف شاعری ہے جس میں محبوب کی بے وفائی ، سنگ دلی اور اس کے ظلم و ستم کا ذکر کر کے اسے برا بھلا کہا جاتا ہے۔ تلخ لہجے میں اسے جلی کٹی سنائی جاتی ہیں اور بعض اوقات دھمکی بھی دی جاتی ہے کہ اگر محبوب نے اپنے رویے میں تبدیلی نہ کی اور عاشق کی طرف ملتفت نہ ہوا تو وہ اس کی محبت سے دستبردار ہو کر کسی اور شخص سے دل لگا لے گا۔

مثلاً

اب وہ اخلاص محبت کی طرح بھول گئے

چھپ کے ملنے کی وہ خلوت کی طرح بھول گئے

ہم نشینی کی وہ صحبت کی طرح بھول گئے

پیار کی، ناز کی ، الفت کی طرح بھول گئے

مہربانی کی وہ شفقت کی طرح بھول گئے

غیر سوں مل کے محبت کی طرح بھول گئے


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply