واحد جمع ( جمع مکسر اور جمع سالم ) یا جمع الجمع کی وضاحت مثالوں کی مدد سے کریں ۔

جمع مکسر اور جمع سالم یا جمع الجمع سے کیا مراد ہے ؟ تعریف اور جمع کی صورتیں بیان کریں ۔

واحد : وہ لفظ جو فقط ایک شخص ، چیز یا جگہ کے لیے استعمال ہو اسے واحد کہتے ہیں ۔ مثلاً امیر ، اخبار اور مسجد  وغیرہ  واحد الفاظ کہلاتے ہیں ۔

جمع: وہ لفظ جو ایک سے زیادہ اشخاص چیزوں یا جگہوں کے لیے استعمال ہو اسے جمع کہتے ہیں ۔ مثلاً امرا ، اخبارات اور مساجد وغیرہ ۔ 

جمع کی صورتیں :  جمع کی درج ذیل صورتیں ہیں :- 

1 ۔  جمع مکسر

2 ۔ جمع سالم

3 ۔  تثنیہ

4 ۔ جمع الجمع

1 ۔ جمع مکسر : واحد سے جمع بناتے ہوئے واحد کی صورت بالکل بدل دی جائے تو اسے جمع مکسر کہتے ہیں ۔ مثلاً  تجویز سے تجاویز اور منظر سے مناظر وغیرہ ۔

2 ۔  جمع سالم : واحد سے جمع بناتے وقت واحد کے حروف میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کی جائے تو اسے جمع سالم کہیں گے ۔  مثلاً ماہر سے ماہرین اور مجاہد سے مجاہدین وغیرہ ۔ 

3 ۔  تثنیہ :  عربی زبان میں ایک کے لئے واحد ، دو چیزوں کے لیے تثنیہ اور دو سے زائد چیزوں کے لیے جمع کا صیغہ استعمال کیا جاتا ہے ۔ مثلاً والد سے والدین اور عید سے عیدین وغیرہ ۔

4 ۔ جمع الجمع  : کسی واحد سے جمع کی جمع کو جمع الجمع کہتے ہیں ۔  مثلاً خبر سے اخبار  اور پھر اخبار سے  اخبارات اور  لقب سے القاب اور پھر القاب سے القابات وغیرہ ۔

مندرجہ بالا کو غور سے سمجھ کر ان کو عملی شکل میں لانے کی کوشش کریں ۔

مشق برائے طلبا :

اسائنمنٹ نمبر 1 ۔

مندرجہ ذیل الفاظ کے جمع لکھیں ( جمع مکسر ، جمع سالم اور تثنیہ )  اور انہیں جملوں میں استعمال کریں ۔ 

حاضر ، احسان ، امام ، مضمون ، سید ، کتب ، دار اور شجر وغیرہ ۔

اسائنمنٹ نمبر 2 ۔ 

درج ذیل واحد کی جمع اور جمع  کے جمع الجمع لکھیں اور انہیں اپنے جملوں میں استعمال کریں ۔ 

نادر ،  نور ، دو ، اکبر  اور  وجہ وغیرہ ۔

مندرجہ بالا اسائنمنٹ کو حل کرنے میں اگر دقت پیش آئے تو کومنٹس کر کے پوچھ لیں 

نوٹ : اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔
شکریہ


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

1 thought on “واحد جمع ( جمع مکسر اور جمع سالم ) یا جمع الجمع کی وضاحت مثالوں کی مدد سے کریں ۔”

Leave a Reply