واحد اور جمع کی تعریف کریں اور مثالیں دیں ۔

آج کی اس پوسٹ میں ہم واحد اور جمع کی تعریف اور مثالوں کے بارے میں پڑھیں گے ۔

سوال : واحد اور جمع کی تعریف کریں اور مثالیں دیں ۔

واحد :  وہ اسم ہے جو ایک چیز یعنی فرد واحد کے لیے بولا جائے واحد کہلاتا ہے ۔

جیسے : لڑکا، بچہ، بکری ،مرغی، مسجد اور کمرہ وغیرہ۔

جمع : وہ اسم جو ایک سے زیادہ چیزوں کے لیے بولا جائے جمع کہلاتا ہے ۔

جیسے:  لڑکے، بچے، بکریاں، مرغیاں، مسجدیں اور کمرے وغیرہ ۔

نوٹ : عربی میں واحد اور جمع کے لیے تثنیہ کی اصطلاح بھی استعمال کی جاتی ہے ۔ 

 ایک کو واحد دو کو تثنیہ اور دو زیادہ چیزوں کو جمع کہتے ہیں جبکہ اردو میں دو سے زیادہ چیزوں کو جمع کہتے ہیں ۔ 

نوٹ : امید ہے کہ آپ واحد اور جمع کے بارے میں جان چکے ہوں گے ۔ اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔
شکریہ


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply