نے اور کو کا استعمال وضاحت سے کریں ۔ آج کی اس پوسٹ میں ہم ” نے ” اور ” کو ” جن کو بالترتیب علامت فاعل اور علامت مفعول بھی کہتے کا استعمال مثالیں دے کر بیان کریں گے۔
سوال: ” نے ” اور ” کو ” کے استمال کو مثالوں کی مدد سے بیان کریں ۔
نے اور کو کا استعمال : “نے” علامت فاعل ہے اور”کو” علامت مفعول ہے ۔
جیسے: ناصر نے جاوید کو مارا، اس نے طاہر کو بھیجا، میں نے اکرم کو بلایا اور ماں نے بچے کو چپ کرایا وغیرہ ۔
فعل تام: وہ فعل ہے جو اگر فعل لازم ہے تو فاعل کا ذکر کر دینے کے بعد اس کے معنی مکمل ہو جائیں گے جیسے سعید آیا ، وسیم نے دیکھا اور اسلم نے پڑھا۔ جب کہ اگر فعل متعدی ہو تو فاعل اور مفعول دونوں کا ذکر کر دینے کے بعد اس کے معنی مکمل ہو جائیں گے ۔
جیسے : حمید مسجد سے آیا ، اسلم نے کبوتر دیکھا اور نازیہ نے کتاب پڑھی وغیرہ ۔
فعل ناقص: وہ فعل جس کے ساتھ ایک اسم ذات کا ذکر کرنے کے بعد جب تک دوسرے اسم کا ذکر نہ کیا جائے اس کے معنی مکمل نہ ہوں۔
جیسے: ثانیہ نیک ہے، جاوید خوبصورت بچہ ہے ، شازیہ چالاک ہے ، بچہ ذہین ہے، لڑکا تیز ہے اور سکول بڑا ہے وغیرہ ۔ فعل ناقص درج ذیل ہیں :- ہے ، وہ ، ہوا ، ہوئی، ہوئے، ہوگا، تھا اور تھی وغیرہ ۔
نوٹ : امید ہے کہ آپ نے اور کو کا استعمال سیکھ چکے ہیں ۔ اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔
شکریہ
Discover more from Shami Voice
Subscribe to get the latest posts sent to your email.