نیم مصوّتوں سے کیا مراد ہے ؟ ان کی درجہ بندی کی وضاحت کریں ۔
نیم مصوّتے:
نیم کا لغوی مطلب ہے ادھار ، ادھورا ، نصف اور ٹکڑا وغیرہ ۔یہ آوازوں کی تیسری قسم ہے۔ان سے مراد وہ آوازیں ہیں جن کے پیدا ہوتے وقت صوت تانت تھرتھراتے ہیں لیکن زبان سے کوئی رگڑ یا رکاوٹ پیدا نہیں ہوتی ۔
اگر کسی مصمتے کی ادائیگی میں تلفظ کا مقام تلفّظ تک اس طرح جائے کہ باہر آتی ہوئی ہوا میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ پڑے تو اس میں ” مصوتہ” جیسی کچھ خصوصیات پیدا ہو جاتی ہیں یعنی اس مصمتے میں کچھ ایسی خوبیاں پیدا ہو جاتی ہیں جو کچھ مصوتوں میں اور کچھ مصمتوں میں ہوتی ہیں اسی وجہ سے ان آوازوں کو نیم مصوتہ کہتے ہیں ۔ یہ مصمتے عام طور پر مسموع ہوتے ہیں ۔ اردو میں ” و ” اور ” ی ” نیم مصمتے ہیں ۔
مصوّتوں کی درجہ بندی کرتے وقت مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے:
1 ۔ زبان کا حصہ
2 ۔ زبان کی اونچائی
3۔ ہونٹوں کی گولائی
4۔ طول
نوٹ : اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔
شکریہ
Discover more from Shami Voice
Subscribe to get the latest posts sent to your email.