نون کی اقسام

  نون کی اقسام 

آج کی اس پوسٹ میں ہم ” ن ” حروفِ تہجی کے ایک حرف کے بارے میں پڑھیں گے کہ ” ن: کیا ہے ؟ اس کا استعمال کیسے اور کہاں ہوتا ؟ اس کی اقسام کتنی ہیں وغیرہ وغیرہ ؟

*نون (ن) کی اقسام  *
نون کی دو اقسام ہیں
1۔ نون ظاہر / نون اعلانیہ (ن)
2. نون غُنہ (ں)
1۔ نون/ نون اعلانیہ/نون ظاہر (ن) الفاظ کی مثالیں:
کسی لفظ کے شروع میں نون ظاہر/ نون اعلانیہ یا نون (ن) کی مثالیں: ناک، ناگ، نل، نعمت
وغیرہ
درمیان میں ن کی مثال: محنت، کمپنی، وغیرہ
آخر میں ن کی مثال: ناگن، درمیان، فرمان وغیرہ
2. نون غُنہ (ں):
ایسے حروف جن کے نقطے ہوں ان کو منقوط حروف کہتے ہیں جیسے ب، ج، ز، ش، ن وغیرہ
ایسے حروف جن کے نقطے نہیں ہوتے ان کو غیر منقوط حروف کہتے ہیں۔ مثلاً ٹ، ح، د، ڈ، ر، ڑ، س، ص، ک، ں وغیرہ
نون غُنہ (ں) { جو نون بغیر نقطے کے ہوتی ہے اسے نون غُنہ (ں) کہتے ہیں}
آج کل حروف تہجی میں نون غُنہ (ں) کو ایک علیحدہ حرف تسلیم کیا گیا ہے۔
غنہ کا مطلب ہے بھنبھناہٹ
نون غُنہ (ی اور ے) کی طرح کہیں پر منقوط حرف ہوتا ہے تو کہیں پر غیر منقوط حرف ہوتا ہے۔ جیسے
نون غُنہ جب کسی لفظ کے آخر پر آ جائے تو اس کا نقطہ نہیں لگایا جاتا ہے۔ جیسے کہاں، جہاں، وہاں وغیرہ الفاظ میں نون غُنہ (ں) کا نقطہ نہیں ہے۔ اس لئے نون غُنہ (ں) غیر منقوط حرف کے طور استعمال ہوا ہے۔
لیکن جب یہ ہی نون غُنہ (ں) کسی بھی لفظ کے درمیان میں آجاۓ تو نون غُنہ کا ایک نقطہ لگایا جاتا ہے مثلاً سانپ ، جنگل ، گیند، کینہ ،، پنوار، مانگٹ، مانسہرہ ، کھانسی وغیرہ ۔ اس لئے یہاں نون غُنہ (ں) منقوط حرف ہے۔
اس نون غُنہ (ں)کے نقطہ کی علامت کسی کتاب میں انگریزی حرف u اور کہیں کہیں یہ v جیسی علامت یا نشان لگائی جاتی ہے۔
تاکہ لوگوں کو پتہ ہو کہ یہ نقطہ نون ظاہر (ن) کا نہیں بلکہ نون غُنہ (ں)کا نقطہ ہے ۔ مثلاً جن٘گل، نین٘د، کھان٘سی، میان٘والی، ہون٘ٹ، دان٘ت، گھون٘ٹ، چون٘چ، پان٘چ، چان٘د، سان٘پ، کن٘واں وغیرہ
ان سب مثالوں میں نون غُنہ(ں) ہے۔
ہمارے ہاں کئی نام ایسے ہیں جن کے نام میں نون غُنہ (ں) آتا ہے مثلاً سان٘ول، کن٘ول وغیرہ
اب کچھ مثالیں اگر ان الفاظ کو ملا کر لکھا جائے گا تو کیسے لکھیں گے اور اگر ان الفاظ کو علیحدہ علیحدہ لکھا جائے گا تو پھر کیسے لکھیں گے؟ مثلاً
کیون٘کہ= کیوں کہ
چون٘کہ = چوں کہ
یہاں پر = یہان٘پر
دوں گا = دون٘گا
ہوں گا = ہون٘گا
کروں گی = کرون٘گی
فرماں برداری = فرمان٘برداری
پن٘واراں والا = پن٘واران٘والا
وغیرہ
نون غُنہ (ں) کی ایک اور مثل
کن٘واں = کن٘واں وہ واحد لفظ ہے (شاید بہت سے لفظ ہوں گے) جو درمیان میں نون غُنہ (ں) آیا تو نقطہ ہے لیکن اسی لفظ کے آخر پر نون غُنہ (ں) آیا تو اس کا نقطہ نہیں ہے۔
3. نون اقلاب:
نون اقلاب نون غُنہ (ں) قسم میں سے ایک قسم ہے۔ یہ زیادہ تر عربی زبان کے الفاظ میں استعمال ہوتی ہے۔
اقلاب کا مطلب ہے تبدیل کرنا
اگر کسی لفظ میں نون غُنہ (ں) کے بعد فوراً حرف “ب”
آ جائے تو اس لفظ کے تلفظ میں اس نون غُنہ (ں) کی بجائے حرف “م” پڑھا جاتا ہے۔
لفظ کی املا (لفظ کا تلفظ)
مثلاً ان٘بیاء (امبیاء) ا + ن٘ + ب + ی+ ا+ ء
ان٘بساط (امبساط), من٘بر (ممبر)، ان٘بالہ (امبالہ)، ان٘بار (امبار)، گن٘بد (گمبد)، عن٘برین (عمبرین)
دن٘بہ (دمبہ)، کن٘بہ(کمبہ)، چن٘بل (چمبل)، چن٘بیلی (چمبیلی)، حن٘بل (حمبل) وغیرہ
یہ نون اقلاب عربی سے آئی ہے۔ آپ اس کی مثالیں قرآن مجید میں دیکھ سکتے ہیں۔ جہاں کہیں بھی نون غُنہ (ں) کے بعد ب آئی ہے اس لفظ کے اوپر چھوٹی سی میم (م) لکھی ہوئی آپ کو ملے گی تاکہ آپ کو پتا چل سکے کہ یہ نون اقلاب ہے اور یہاں م ہی پڑھی جائے گی۔
نون اقلاب کے لئے کچھ شرائط کا ہونا ضروری ہے پھر وہ نون اقلاب ہوگی۔
1. پہلے وہ نون غُنہ (ں) ہو نون ظاہر (ن) نہ ہو
2. نون غُنہ (ں) کے فوراً بعد “ب” کا حرف کا آنا ضروری ہے جیسے ان٘بیاء (امبیا)، دن٘بہ (دمبہ) وغیرہ
پھر وہ نون اقلاب ہوگی ورنہ نہیں۔
اہم سوال:
نبی، نبوت وغیرہ جیسے الفاظ میں نون حرف “م” کی آواز کیوں نہیں دیتی ہے یہاں پر بھی تو نون کے ب آئی ہے؟
جواب:
نبی = ن+ ب + ی
نبوت = ن + ب+و+ ت
نبی اور نبوت وغیرہ جیسے الفاظ میں نون ظاہر ہے نا کہ نون غُنہ (ں)
اہم بات: نون غُنہ (ں) کبھی بھی کسی لفظ کے شروع میں نہیں آتا ہے۔
نوٹ : امید ہے کہ آپ نون ، نون غنہ اور اقلاب  کے بارے میں تفصیل سے پڑھ چکے ہوں گے ۔ اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔

شکریہ


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply