نعت

نعت کی تعریف ، چند نعت گو شعراء اور مثالیں

نعت : نعت عربی زبان کا لفظ ہے جس کے لفظی معنی ہیں صفت بیان کرنا ۔ شاعری کی اصطلاح میں نعت ایسی نظم کو کہتے ہیں جس میں شاعر حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعریف و توصیف بیان کرتا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے اپنی محبت کا اظہار کرتا ہے۔ 

مثلآ

دو عالم کا امداد گار آگیا ہے

امیں آگیا ہے، غم گسار آگیا ہے

( احسان دانش)

تو مقصد تخلیق ہے تو حاصل ایماں

جو تجھ سے گریزاں وہ خدا سے ہے گریزاں

( ماہر القادری )

چند مشہور نعت گو شہرا کے نام مندرجہ ذیل ہیں :

محسن کاکوروی ، امیر مینائی  ،مولانا الطاف حسین حالی ، احمد رضا خان بریلوی ، مولانا ظفر علی خان  ،علامہ محمد اقبال ، حفیظ جالندھری اور ماہر القادری وغیرہ۔


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply