آج کی اس پوسٹ میں ہم نظم نعت جماعت گیارہویں فیڈرل بورڈ کا خلاصہ پڑھیں گے ۔
خلاصہ کیا ہوتا ؟
خلاصہ کا لغوی مطلب اختصار ، لُب لباب ، ماحصل ، اصل مطلب وغیرہ ۔
اصطلاحی طور پر خلاصہ کسی تحقیقی مضمون، مقالہ ، جائزہ، کانفرنس کی کارروائی ، یا کسی خاص موضوع کا گہرائی سے تجزیہ کا ایک مختصر خلاصہ ہوتا ہے ۔
نظم نعت کا خلاصہ: ہمارا عقیدہ ہے کہ رسول امین خاتم المرسلین جیسا دنیا میں کوئی نہیں ہے ۔ خدا نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم میں تمام اوصافِ حمیدہ جمع کر دیے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ازل و ابد کے حسین ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اولین و آخرین کے امام ہیں ۔ عرب و عجم میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکمرانی قائم ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بلند پروازی عرش تک ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سانسیں جنت کے پھولوں سے معطر ہیں سدرۃ المنتہی اور قاب قوسین سے بھی آگے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی منزل ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خدا کے قریب اور خدا آپ کے قریب ہے ۔ دنیا میں کوئی ایسا نہیں ہے جسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم جیسا کہا جا سکے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا مکمل سراپا بیان کرنا میرے بس میں نہیں ہے۔
نوٹ : امید ہے کہ آپ خلاصہ کیا ہوتا اور نظم نعت کے خلاصہ کے بارے میں تفصیل سے پڑھ چکے ہوں گے ۔ اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔
شکریہ
Discover more from Shami Voice
Subscribe to get the latest posts sent to your email.