نظم ملی نغمہءکا خلاصہ گیارہویں جماعت فیڈرل

نظم ملی نغمہ کا خلاصہ

آج کی اس پوسٹ میں ہم جماعت گیارہویں ، فیڈرل بورڈ کی نظم ” ملی نغمہ ” کا خلاصہ تحریر کریں گے ۔

خلاصہ کیا ہوتا ؟

 خلاصہ کا لغوی مطلب اختصار ، لُب لباب ، ماحصل ، اصل مطلب وغیرہ ۔

اصطلاحی طور پر خلاصہ کسی تحقیقی مضمون، مقالہ ، جائزہ، کانفرنس کی کارروائی ، یا کسی خاص موضوع کا گہرائی سے تجزیہ کا ایک مختصر خلاصہ ہوتا ہے ۔

نظم ملی نغمہ کا خلاصہ : خدا کرے کہ میرے وطن میں ایسی بہار آئے جو کبھی زوال پذیر نہ ہو ۔ اس کے پھول ہمیشہ کھلے رہیں ۔ کبھی خزاں رسیدہ نہ ہوں ۔ یہاں اگنے والا سبزہ بے نظیر و بے مثال ہو ۔ یہاں گھٹائیں ایسی برسات کریں کہ پتھروں سے بھی سبزہ نکل پڑے ۔ خدا کرے میرے وطن کی عزت و وقار کبھی کم نہ ہو اور اس کا حسن کبھی ماند نہ پڑے ۔ میرے وطن کا ہر فرد تہذیب و وطن کے اوج کمال پر ہو ۔ کسی کو بھی رنج و غم اور پریشانی کا سامنا نہ ہو ۔

نوٹ : امید ہے کہ آپ خلاصہ کیا ہوتا اور نظم ملی نغمہ  کے خلاصے کے بارے میں تفصیل سے پڑھ چکے ہوں گے ۔ اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔

شکریہ


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply