نظم شکست کی آواز کا خلاصہ

نظم شکست کی آواز کا خلاصہ

خلاصہ کیا ہوتا ؟

 خلاصہ کا لغوی مطلب اختصار ، لُب لباب ، ماحصل ، اصل مطلب وغیرہ ۔

اصطلاحی طور پر خلاصہ کسی تحقیقی مضمون، مقالہ ، جائزہ، کانفرنس کی کارروائی ، یا کسی خاص موضوع کا گہرائی سے تجزیہ کا ایک مختصر خلاصہ ہوتا ہے ۔

خلاصہ نظم شکست کی آواز : میری امنگوں نے میرے دل کو ایک عجب الجھن میں ڈال رکھا ہے۔  میں ہر مشکل کام کرنا چاہتا ہوں ۔ میرا دل چاہتا ہے کہ میں سواروں کو نئے رستے دکھاؤں۔  آسمان سے ستاروں کو توڑ لاؤں اور صحراؤں کی مسافت ایک پل میں طے کر لوں ۔ میں سمندر کے قلب میں موجود جہان نو دیکھنا چاہتا ہوں اور پہاڑوں کی چوٹیوں کے راز جاننا چاہتا ہوں ۔ میری خواہش ہے یہ کائنات ایک ذرہ بن جائے اور لا انتہا وقفہ ایک لمحہ بن جائے۔  لیکن میرے ارد گرد سیدھے سادے لوگ بستے ہیں جو میری خواہشات اور میرے بلند ارادوں کو سمجھنے سے قاصر ہیں ۔ وہ لکیر کے فقیر ، تہذیب اور تقدیر کے پابند ہیں ۔ ان کے خیالات کا مجھ پر بھی اثر ہوتا ہے اور میں خود کو مظلوم تصور کرتا ہوں۔  لیکن میرے دل میں آرزوؤں کی آگ بھڑک رہی ہے اور انہوں نے مجھے الجھن میں ڈالا ہوا ہے ۔

نوٹ : امید ہے کہ آپ نظم ” شکست کی آواز: کے خلاصے  کے بارے میں تفصیل سے پڑھ چکے ہوں گے ۔ اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply