نظم ستارے کا خلاصہ

نظم ستارے کا خلاصہ

آج کی اس پوسٹ میں ہم نظم ” ستارے ” کا خلاصہ پڑھیں گے ۔ اس نظم کے شاعر ن ۔ م۔ راشد ہیں ۔

خلاصہ کیا ہوتا ؟

 خلاصہ کا لغوی مطلب اختصار ، لُب لباب ، ماحصل ، اصل مطلب وغیرہ ۔

اصطلاحی طور پر خلاصہ کسی تحقیقی مضمون، مقالہ ، جائزہ، کانفرنس کی کارروائی ، یا کسی خاص موضوع کا گہرائی سے تجزیہ کا ایک مختصر خلاصہ ہوتا ہے ۔

نظم ستارے کا خلاصہ: چاند ستاروں کے نغمات ندی کی صورت فضا کی وسعتوں میں بہہ رہے ہیں ۔ نغمات ترنم کے گلستان سے نکل کر زمین کے غم کدے کی جانب آرہے ہیں ۔ ستارے اپنی دل فریب مسکراہٹ سے حسنِ فطرت کو جوان کر رہے ہیں اور ایک داستان سنا رہے ہیں ۔ ان کے انداز تکلم سے زندگی سرشار ہو گئی ہے۔  ان کا مقصد دنیا میں مسرت کی حکومت ہے اور یہ کہ انسان فکر ہستی کو بھلا دے ۔ ستاروں کی ہر کرن کی یہ آرزو ہے کہ زمین حسن و لطافت کا گہوارہ بن جائے اور انسان اپنے گمشدہ جنت دوبارہ پا لے ۔

نوٹ : امید ہے کہ آپ نظم ” ستارے” کے خلاصے کے بارے میں تفصیل سے پڑھ چکے ہوں گے ۔ اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔

شکریہ


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply