ناول کی تعریف ، وضاحت ، اجزا یا لوازمات اور اقسام کو تفصیل سے بیان کریں ۔
ناول : ناول اطالوی زبان کے لفظ Novella سے ماخوذ ہے جس کے لغوی معنی نیا، انوکھا اور عجیب کے ہیں۔ اصطلاح میں ناول وہ قصہ یا کہانی ہے جس کا موضوع انسانی زندگی ہو ۔ ناول نگار زندگی کے مختلف پہلوؤں کا مکمل اور گہرا مشاہدہ کرنے کے بعد ایک خاص سلیقے اور ترتیب کے ساتھ اپنے تجربات و مشاہدات کو کہانی کی شکل میں پیش کر دے۔ ناول میں حقیقت نگاری بنیادی چیز ہے ۔ فرضی ، خیالی اور مافوق الفطرت باتوں سے اجتناب کیا جاتا ہے ۔ دراصل ناول داستان کی ارتقائی شکل ہے ۔
ناول کے اجزاء یا لوازمات:
فنی اعتبار سے مندرجہ ذیل اجزاء یا لوازم ناول میں بنیادی اہمیت رکھتے ہیں : ۔
1۔کہانی
2۔ پلاٹ
3۔ کردار
4۔ منظر نگاری
5۔ زبان و بیان
6۔ انداز نظر
ناول کی اقسام:
ناول کی مندرجہ ذیل اقسام ہیں:۔
2۔ کرداری ناول
2۔ ڈرامائی ناول
3۔ مہماتی ناول
4۔ واقعاتی ناول
5۔ نظریاتی ناول
6۔ تاریخی ناول
7۔ جاسوسی ناول
8۔ اصلاحی ناول
9۔ سیاسی ناول
10۔ معاشرتی ناول
11۔ سماجی ناول
اردو زبان کے چند مشہور ناول اور ان کے مصنفین کے نام مندرجہ ذیل ہیں: ۔
1۔فسانہ آزاد از پنڈت رتن ناتھ سرشار
2۔امراؤ جان ادا از مرزا محمد ہادی رسوا
3۔ گئو دان از منشی پریم چند
4۔ آگ کا دریا از قرۃ العین حیدر
5۔ خدا کی بستی از شوکت صدیقی
6۔آنگن از خدیجہ مستور
7۔ بستی از انتظار حسین
8۔ راجہ گدھ از بانو قدسیہ
9۔ کئی چاند تھے سر آسماں از شمس الرحمٰن فاروقی
10۔دھنی بخ کے بیٹے از حسن منظر
Discover more from Shami Voice
Subscribe to get the latest posts sent to your email.