مکالمہ نویسی کی وضاحت کریں ۔

مکالمہ نویسی سے کیا مراد ہے ؟ تعریف اور مفہوم کے ساتھ اس کی وضاحت بیان کریں ۔

مکالمہ نویسی : مکالمہ عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی گفتگو ، زبانی سوال و جواب ، ہم کلامی ، باہمی گفتگو ، باہمی سوال و جواب۔

بحوالہ فیروز  اللغات صفحہ نمبر 1338 ، جدید اردو لغت صفحہ نمبر 677 

اصطلاحی لحاظ سے دو یا دو زیادہ افراد کے درمیان گفتگو کو مکالمہ کہتے ہیں ۔ یہ گفتگو عام طور پر سوال جواب کی صورت میں ہوتی ہے ۔  عام طور پر  اس سوال میں روداد یا مکالمہ لکھنا ہوتا ہے ۔ چونکہ ایک چیز لکھنی ہوتی ہے اس لیے دونوں میں ایک چیز تیار کریں تاکہ وقت اور محنت بچ سکے ۔ مکالمہ نسبتاً آسان ہوتا ہے جبکہ روداد لکھنے کی نوعیت کے اعتبار سے جیسے منتظم سیکرٹری ، ناظر یا تقریب کی نوعیت کے اعتبار سے جیسے ادبی ، مذہبی ، سیاسی اور سماجی مختلف انواع ہوتی ہے ۔ پھر تقریب کے اعلان سے لے کر اختتام کے بعد تک ترتیب و معلومات اقتباسات جو کہ عام طور پر فنی ہوتے ہیں کے اعتبار سے مشکل ہوتی ہے ۔ لہذا مکالمہ کو ہی تیار کریں ۔ اس میں طلباء کو نمبر آسانی سے مل جاتے ۔

مکالمے کی تیاری کے لیے ہدایات درج ذیل ہیں

1۔  نصابی تقاضے کے مطابق مکالمہ صرف دو افراد کے درمیان ہوتا ہے ۔ مکالمہ مصنوعی نہ لگے بلکہ دو افراد کے درمیان طویل گفتگو کے دوران میں کسی موضوع پر ایک حصے کے طور پر لکھنا چاہیے ۔

2 ۔  سوال میں دیے گئے موضوع پر بحث کے انداز میں لکھا جائے اس لیے دونوں کے کردار متضاد سوچ رکھنے والے ہوں تاہم مکالمے کا انجام( جسے ہر حال میں لکھنا چاہیے)  دونوں کرداروں کے اتفاق رائے یہ مثبت کردار کی فتح یا میانہ روی پر ہوتا ہے ۔

3 ۔  مکالمے کا آغاز اور انجام دونوں فطری ہوں آغاز اختتام پر منظر نامہ چھوٹی بریکٹ میں لکھنا چاہیے ۔ اسی طرح مکالمے کے درمیان کیفیات خواہ مکالمے سے پہلے یا دوران مکالمہ ، بریکٹ میں ہی لکھنی چاہییں ۔

4۔ کرداروں کی پیشہ ورانہ معلومات کا صحیح استعمال کریں ۔ کرداروں کی گفتگو ان کی عمر ، مرتبہ ، جنس ، تعلیم اور پیشے کے مطابق ہونی چاہیے ۔  حفظ مراتب کا خیال رکھنا چاہیے ۔ 

5 ۔  گفتگو روزمرہ بول چال کی اور نجی ہو مگر شائستگی ملحوظ رکھنی چاہیے ۔ گفتگو تصنع اور بناوٹ سے پاک ہو ۔ مکالمے مختصر بھی ہو سکتے ہیں اور طویل بھی مگر دونوں صورت میں موضوع سے نہ ہٹیں۔

نوٹ : امید ہے آپ مکالمہ نویسی کے فن اور اصولوں سے واقف ہو چکے ہوں گے۔ اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔

 شکریہ


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply