مُصَوّتے ( Vowels)سے کیا مراد ہے وضاحت کریں ۔

مُصَوّتے سے کیا مراد ہے ؟ مُصَوّتے کی تعریف ، تعداد ،  مُصَوّتوں کا حروف تہجی کے ساتھ استعمال، درجہ بندی اور وضاحت بیان کریں ۔

تعریف :

ایسی آوازیں جن میں آواز پیدا کرنے والے اعضاء گونج کے خلا بناتے ہیں اور جن میں سے سانس کی ہوا رگڑ کھائے بغیر گزرتی ہے ۔

ایک اور آسان تعریف ملاحظہ فرمائیں:

مُصَوّتے (Vowels )

صوتی آوازوں ( حرکات : زیر ، زبر اور پیش) کو مُصَوّتے کہتے ہیں ۔ مُصَوّتوں کو انگریزی میں Vowels اور اردو میں حروف عِلَّت بھی کہتے ہیں ۔ اردو میں ان کی تعداد چار (4) ہے ۔ جو کہ درج ذیل ہیں:-

ا  ،  و  ،  ی   ،   ے

حروف عِلَّت (مُصَوّتوں) کی پہچان اور استعمال:

1 ۔ ” الف ” پہلا حروف عِلَّت  ہے جو کہ انگریزی کے حرف

( A)

کی آواز دیتا ہے جیسے ج + ا + ل = جال ، ج + ا + ر = جار اور ب+ ا+ر+ش = بارش ۔ ان حروف میں” الف ” بطور مُصَوّتہ استعمال ہوا ہے ۔

2 ۔ ” و ” و دوسرا  اردو حروف عِلَّت ہے جو انگریزی کے حرف ( O)  کی آواز دیتا ہے ۔ مثلاً م+ و+ ر = مور ، ر+ و+ ن+ ا = رونا اور اسی طرح س+ و+ن+ ا = سونا وغیرہ ۔

3 ۔ ” ی” ی تیسرا اردو کا حروف عِلَّت ہے جو کہ انگریزی کے حرف ( E)  کی آواز پیدا کرتا ہے جیسے پ+ ی + ل= پیلا ، چ+ ی + ل = چیل اور ک+ ی + ل + ا= کیلا وغیرہ ۔

4 ۔ ” ے” اردو کا تیسرا حروف عِلَّت”  ے” ہے ۔ یہ حروف عِلَّت عام طور پر واحد کے جمع بنانے میں استعمال ہوتا ہے جیسے جوتا سے جوتے ، تارا سے تارے اور باجا سے باجے وغیرہ ۔

مصوّتوں ( حروف عِلَّت) کی وضاحت:

صوت (voice) ایک ایسی آواز کو کہتے ہیں جو حنجرہ یا حلق (larynx) سے پیدا ہوتی ہے اور پھر حبال صوت (vocal cords) اور جوف دہن (oral cavity) و بلعوم (pharynx) کی مختلف ساختوں سے گذرنے کے دوران ترمیم پاتے ہوئے گفتگو کی یا اس جسم کی آواز کی مخصوص کیفیت و طبقہ حاصل کرتی ہے۔
صوت آواز یا صوتیات (phonetics) آوازوں کے علم کو کہا جاتا ہے اور اس کا تعلق علم لسانیات کی ذیلی شاخ سے جا ملتا ہے ۔ جس میں کلام کی آواز اور اس کے پیدا ہونے، اس کلام کے آپس میں مربوط ہونے وغیرہ پر تحقیق کی جاتی ہے ۔

مُصَوّتے یا حروفِ عِلَّت (Vowel) حروف کا ایک مجموعہ یا قسم ہے جو دیگر حروف سے جب ملتے ہیں تو ان کی آواز میں تبدیلی پیدا ہوتی ہے۔ عربی رسم الخط میں سات مصوّتے ہیں جو یہ ہیں : ا،و، ی ، ے ،زبر، زیر ،پیش ہیں اور کئی لوگ تشدید ، مد اور جزم کو بھی مصوت حروف ٹھہراتے ہیں۔ اردو میں چار مصوّتے ہیں ۔ ا ، و ، ی ، ے

امید کرتا ہوں کہ آپ مصوّتوں کے بارے میں تفصیل سے جان چکے ہوں گے ۔ اگر پھر بھی کہیں کوئی دشواری کا سامنا ہو تو کمنٹ کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔

درجہ بندی: مصوّتوں کی درجہ بندی کرتے وقت مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے اس سے مصمتوں کو مزید وضاحت کے ساتھ سمجھا ج آسکتا ہے :
1  ۔ زبان کا حصہ
2  ۔ زبان کی اونچائی
3 ۔ ہونٹوں کی گولائی
4 ۔ طول


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply