مومن خان مومن کے بارے میں مختصر سوالات

آج کی اس پوسٹ کو ہم مومن خان مومن کی سوانح حیات ، تعلیم ، فکر و فن ، شاعری اور تصانیف پر مختصر سوالات لکھیں گے ۔

سوال نمبر 1 : مومن خان مومن کب پیدا ہوئے ؟  جواب :  مومن خان مومن 1800ء میں پیدا ہوئے ۔  سوال نمبر 2 : مومن خان مومن کہاں پیدا ہوئے ؟  جواب : مومن خان مومن دلی میں پیدا ہوئے ۔

سوال نمبر 3 : مومن خان مومن کا مکمل نام کیا تھا ؟

جواب :  مومن خان مومن کا مکمل نام محمد مومن خان مومن تھا ۔

سوال نمبر 4 : مومن خان مومن کے والد اور دادا کا کیا نام تھا ؟

جواب : مومن کے والد کا نام حکیم غلام نبی خان تھا اور ان کے دادا کا نام نامدار تھا ۔

سوال نمبر 5 : مومن خان مومن کا نام کس نے رکھا ؟

جواب :  مومن خان مومن کے والد کو شاہ عبد العزیز محدث دہلوی سے بڑی عقیدت تھی چنانچہ شاہ صاحب نے ہی مومن کا نام مومن خان رکھا ۔

سوال نمبر 6 : مو من کی ابتدائی تعلیم کیسے ہوئی ؟ جواب : اس دور  کے رواج کے مطابق مومن خان مومن کی ابتدائی تعلیم گھر پر ہی ہوئی ۔ مومن کو بچپن سے ہی پڑھنے لکھنے اور شاعری کا شوق تھا ۔ مومن نے اپنی قابلیت اور لیاقت کے بل بوتے پر عربی و فارسی ، طب، نجوم، اور موسیقی میں جلدی کمال حاصل کر لیا ۔اصناف شاعری میں قصیدہ، رباعی، واسوخت ، غزل، ترکیب بند، مثنوی سبھی پر طبع آزمائی کی ہے مگر ان کا اصل میدان غزل ہی رہا ۔ سوال نمبر 7 : مومن کی پہلی مثنوی کون سی ہے ؟  جواب :  مومن کی پہلی مثنوی ”  شکایت ستم ”  ہے ۔ 

سوال نمبر 8 : مومن کی شاعری کی نمایاں خصوصیات لکھیں۔ 

جواب :  چونکہ مومن خان مومن کا میدان صرف غزل ہے اس لیے ان کے ہاں موضوعات کا تنوع نہیں صرف عشق و عاشقی کی معاملہ بندی ، حسن و جمال ، رشک و حسرت اور انھیں سے متعلق دیگر مضامین مومن کی غزل کا موضوع ہیں ۔مومن کو زبان پر بھی مہارت حاصل تھی۔ مومن لفظیات سے بخوبی واقف تھے۔ یہی وجہ ہے کہ انھوں نے مناسب موقع پر مناسب الفاظ کا استعمال کیا ہے۔ اسی طرح مومن نئی ترکیبوں کا استعمال کرتے ہیں ۔ ان کے ذریعے مومن اپنے اسلوب کو سنوارنے اور نکھارنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ خاص کر لفظوں کے الٹ پھیر کے ذریعہ چھوٹی چھوٹی باتوں کو بھی پرکشش اور دلچسپ بنادیتے ہیں ۔ اس اعتبار سے مومن کے ہاں ایک محدودیت کا سا احساس ہوتا ہے اور تکرار مضامین بھی لیکن اس کے باوجود غالب اور ذوق جیسے بڑے شاعروں کی موجودگی میں اپنی انفرادیت کو نہ صرف قائم رکھنا بلکہ اپنے فن کو منوا لینا بہت بڑی بات ہے ۔ 

 سوال نمبر 9 : مومن کے کس شعر سے متاثر ہو کر غالب اپنا پورا دیوان دینے کو تیار ہو گئے تھے ؟ 

جواب :  مومن کا ایک شعر ایسا ہے جس کے بارے میں غالب نے کہا تھا کہ مومن مجھ سے سارا دیوان لے لے مگر اس کے بدلے مجھے یہ شعر دے دے ۔ وہ شعر یہ ہے: 

تم میرے پاس ہوتے ہو گویا

جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا

سوال نمبر 10 : مومن کس قسم کا مزاج رکھتے تھے ؟ 

جواب : مومن خان مومن قلندرانہ اور درویشانہ مزاج کے مالک تھے یہی وجہ ہے کہ ان کی شاعری کا رنگ بھی درویشانہ ہے ۔

سوال نمبر 11 : مومن خان مومن کا ہم عصر شاعر کون ہے ؟

جواب : غالب اور ذوق مومن کے ہم عصر شاعر تھے ۔ جن کی موجودگی میں مومن نے اپنی قابلیت کے جواہر دکھلائے ۔

سوال نمبر 12 : مومن نے کس کے ہاتھ پر بیعت کی ؟ 

جواب :  مومن خان مومن نے سید احمد بریلوی کے ہاتھ پر بیعت کی ۔

سوال نمبر 13 : مومن کی عشق بازی کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں ؟ 

جواب : دلی کی سر زمین اور مومن کے شباب کی رنگین مزاجیاں ، نتیجہ یہ ہوا کہ انھوں نے متعدد عشق کئے۔ نو برس کی عمر سے لے کر اکتیس برس کی عمر تک وہ اس راہ پر گامزن رہے ۔ مومن نے اپنی مثنویوں میں جس بے باکی سے کام لیا ہے یہ انھی کا خاصہ ہے ۔ عام انسانوں میں ایسی ہمت نہیں ہوتی۔ عام انسان اپنے عیب چھپانے اور کمالات و اوصاف کے دعووں کو ترجیح دیتے ہیں لیکن مومن نے اپنے دونوں رخ سامنے رکھ دیئے۔

مومن کی عشق بازیوں کی ابتدا کب اور کہاں سے ہوئی یہ بھی ان کی اپنی مثنویوں سے معلوم ہوتا ہے۔مومن نے اپنی پہلی مثنوی “شکایت ستم ” کے آغاز میں خود اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے پہلا عشق نو سال کی عمر میں کیا ۔

سوال نمبر 14 : مومن نے کس کس زبان میں تعلیم حاصل کی ؟ 

جواب :  مومن خان مومن اردو کے علاوہ عربی اور فارسی زبان بھی جانتے تھے ۔ اس کے علاوہ وہ طب ، موسیقی اور علم نجوم کے بھی ماہر تھے ۔

سوال نمبر 15 : مومن کی وفات کیسے ہوئی ؟ 

جواب :  ایک دن مومن خان مومن اپنے مکان کی چھت کی منڈیر پر کھڑے ہو کر مزدوروں کا کام دیکھ رہے تھے کہ اچانک پاؤں پھسلا اور گر پڑے اور ہاتھ پاؤں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں ۔ آخر اسی وجہ سے ان کا انتقال ہوا ۔

سوال نمبر 16 : مومن خان مومن نے کب وفات پائی ؟ 

جواب : مومن خان مومن نے 14 مئی 1852ء کو وفات پائی ۔

سوال نمبر 17 : مومن نے اپنی وفات سے کتنا عرصہ قبل زائچہ نکالا جو درست بھی ثابت ہوا ؟

جواب : مومن خان مومن جب چھت سے گرے تو انجوں نے زائچہ نکالا کہ اب میں پانچ ماہ سے زیادہ زندہ نہیں رہ سکوں گا اور ایسا ہی ہوا وہ پانچ ماہ کے اندر اندر ہی انتقال کر گئے ۔

سوال نمبر 18 : مومن کو کہاں دفن کیا گیا ؟

جواب :   مومن کو دلی میں دفن کیا گیا ؟ 

سوال نمبر 19 : مومن کی تصانیف کا نام لکھیں ۔ جواب  : مومن خان مومن نے ایک دیوان اور چھ مثنویاں اردو ادب میں اپنی یادگار چھوڑیں ہیں جن کو آج بھی اردو کا سرمایہ گنا جاتا ہے ۔ 

 سوال نمبر 20 : مومن خان مومن کے چند ایک مشہور اشعار لکھیں ۔

جواب : مومن خان مومن کے چند ایک مشہور اشعار ملاحظہ ہوں :

وہ جو ہم میں تم قرار تھا تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

وہی وعدہ یعنی نباہ کا تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

 

عمر تو ساری کٹی عشق بتاں میں مومنؔ

آخری وقت میں کیا خاک مسلماں ہوں گے

 

کیا جانے کیا لکھا تھا اسے اضطراب میں

قاصد کی لاش آئی ہے خط کے جواب میں

 

شب جو مسجد میں جا پھنسے مومنؔ

رات کاٹی خدا خدا کر کے

 

تو کہاں جائے گی کچھ اپنا ٹھکانہ کر لے

ہم تو کل خواب عدم میں شب ہجراں ہوں گ 

نوٹ : امید ہے کہ آپ مومن خان مومن کے بارے میں تفصیل سے پڑھ چکے ہوں گے ۔ اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔

شکریہ


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply