آج کی اس پوسٹ میں ہم مولانا شبلی نعمانی کا تعارف ، ان کی شاعری ، نثر نگاری اور تصانیف پر مختصر سوالات تحریر کریں گے۔۔
سوال نمبر 1: مولانا شبلی نعمانی کب پیدا ہوئے ؟
جواب : مولانا شبلی نعمانی 3 جون س1857 کو پیدا ہوئے ۔
سوال نمبر 2 : مولانا شبلی نعمانی کہاں پیدا ہوئے ؟
جواب : مولانا شبلی نعمانی قصبہ بندول ضلع اعظم گڑھ بھارت میں پیدا ہوئے۔
سوال نمبر 3 : شبلی نعمانی کے والد کا کیا نام ہے؟ جواب : مولانا شبلی نعمانی کے والد کا نام شیخ حبیب اللہ ہے ۔
سوال نمبر 4 : مولانا شبلی نعمانی کے والد کیا کام کرتے تھے ؟
جواب : ان کے والد ایک وکیل تھے ۔
سوال نمبر 5 : مولانا شبلی نعمانی کس پیشے سے منسلک تھے؟
جواب : مولانا شبلی نعمانی علی گڑھ میں فارسی کے استاد تھے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ وکیل بھی تھے۔
سوال نمبر 6 : مولانا شبلی نعمانی کی علی گڑھ میں کن کن لوگوں سے رفاقت رہی ؟
جواب : شبلی نعمانی کی علی گڑھ میں سر سید احمد خان ، محسن الملک اور پروفیسر آرنلڈ سے رفاقت رہی ۔
سوال نمبر 7 : شبلی نعمانی نے مصر ، شام ، قسطنطنیہ اور دوسرے ممالک کا سفر کب اختیار کیا ؟
جواب : شبلی نعمانی نے مصر ، شام ، قسطنطنیہ اور دوسرے ممالک کا سفر 1892 میں اختیار کیا۔
سوال نمبر 8 : شبلی نعمانی نے مصر ، شام ، قسطنطنیہ اور دوسرے ممالک کا سفر کس شخصیت کے ہمراہ کیا ؟
جواب : مولانا شبلی نعمانی نے مصر ، شام ، قسطنطنیہ اور دوسرے ممالک کا سفر پروفیسر آرنلڈ کی رفاقت میں کیا ۔
سوال نمبر 9 : شبلی نعمانی نے علی گڑھ سے کب استعفیٰ دیا ؟
جواب : شبلی نعمانی نے علی گڑھ سے 1898 میں استعفیٰ دیا ۔
سوال نمبر 10 : شبلی نعمانی علی گڑھ سے استعفیٰ دینے کے بعد کہاں چلے گئے ؟
جواب : شبلی نعمانی علی گڑھ سے استعفیٰ دینے کے بعد اعظم گڑھ چلے گئے ۔
سوال نمبر 11 : شبلی نعمانی نے حیدراباد دکن کے کس ادارے کی نظامت سنبھالی ؟
جواب : انہوں نے حیدراباد دکن کے مشہور ادارے ” دائرۃ المعارف ” کی ادارت سنبھالی ۔
سوال نمبر 12 : ندوۃ العلماء کا قیام کیسے عمل میں لایا گیا ؟
جواب : ندوۃ العلماء کا قیام مولانا شبلی نعمانوی کی کوششوں سے عمل میں لایا گیا ۔
سوال نمبر 13 : شبلی نعمانی نے آخیر عمر میں کس ادارے کی بنیاد رکھی ؟
جواب : شبلی نعمانی نے آخیر عمر میں ” دارالمصنفین” ادارے کی بنیاد رکھی ۔
سوال نمبر 14 : دارالمصنفین ادارہ کہاں قائم کیا گیا؟ جواب : دارالمصنفین ادارہ اعظم گڑھ بھارت میں قائم کیا گیا ۔
سوال نمبر 15 : کیا دارالمصنفین آج بھی قائم ہے؟ جواب : جی ہاں ” دارالمصنفین ” آج بھی قائم ہے اور تشنگانِ علم کی پیاس بجھا رہا ہے ۔
سوال نمبر 16 : کیا شبلی نعمانی شاعر تھے ؟
جواب : جی ہاں ، شبلی نعمانی شاعر تھے مگر ان کی شہرت کا انحصار ان کی نثری خدمات کی وجہ سے ہے ۔
سوال نمبر 17 : شبلی نعمانی کے کلام کی نمایاں خصوصیات کیا ہیں ؟
جواب : شبلی نعمانی کے کلام کی نمایاں خصوصیات میں جوشِ بیان ، اعجاز و اختصار ، روانگی و برجستگی ، محققانہ انداز ، غنائیت اور شریعت وغیرہ شامل ہے ۔
سوال نمبر 18 : شبلی نعمانی رحمہ اللہ کی چند ایک تصانیف کا نام بتائیں ۔
جواب : شبلی نعمانی کی مشہور تصانیف مندرجہ ذیل ہیں :- شیر العجم (پانچ جلدیں) ، علم الکلام، مقالات شبلی ، الفاروق، المامون ، سیرت النعمان، الغزالی ، سوانحِ مولانا روم ، سفرنامہ روم و مصر و شام اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ ۔
سوال نمبر 19 : شبلی نعمانی کا انتقال کب ہوا ؟ جواب : شبلی نعمانی کا انتقال 18 نومبر 1914 کو ہوا ۔
سوال نمبر 20 : شبلی نعمانی کہاں دفن ہیں ؟
جواب : وہ ہندوستان کے ضلع اعظم گڑھ میں دفن ہیں ۔
نوٹ : امید ہے کہ آپ شبلی نعمانی کے بارے میں تفصیل سے جان چکے ہوں گے ۔ اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔
شکریہ
Discover more from Shami Voice
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
مولانا شبلی نعمانی علمی ادارے کتنی ہے
اپنے سوال کی مزید وضاحت فرمائیں مجھے سمجھ نہیں آئی کہ شبلی نعمانی کا علمی ادارہ یا کوئی ادارہ جس میں اس نے کام کیا