مقولہ ، ضرب المثل ، محاورہ اور روز مرہ کی پہچان اور وضاحت

مقولہ مقولہ ، ضرب المثل ، محاورہ اور روز مرہ کی تعریف کریں ، مثالیں دیں اور وضاحت بیان کریں ۔

1 ۔ مقولہ: کسی کی کہی ہوئی بات کو انہی الفاظ میں بیان کرنے کو مقولہ کہتے ہیں ۔ جیسے والد صاحب نے کہا کہ ” محنت کرو گے تو کامیابی حاصل کرو گے ” اگر کسی کے قول کو اپنے الفاظ میں بیان کیا جائے تو وہ منقولہ کہلاتا ہے ۔

2 ۔ ضرب المثل : ضرب المثل یہ ایک مکمل جملہ ہوتا ہے اور کسی واقعے کو بتانے اور اس پر مہر تائید ثبت کرنے کا ایک نرالہ انداز ہے ۔  جس سے گفتگو اور کلام میں چاشنی پیدا ہوتی ہے اور مضمون نہایت عمدہ ہو جاتا ہے ۔ ضرب المثل کو کہاوت بھی کہتے ہیں ۔ چند مشہور ضرب الامثال مندرجہ ذیل ہیں:- پڑھے نہ لکھے، نام محمد فاضل، مکّہ میں رہتے ہیں مگر حج نہیں کیا ، لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے ، قاضی جی کے گھر کے چوہے بھی سیانے ، کم بختی آئے تو اونٹ چڑھے کو کتّا کاٹے ، آگ کہنے سے منہ نہیں جلتا ، اللہ ملائے جوڑی ، ایک اندھا ایک کوڑھی ، اندھوں میں کانا راجا ، کالے صابن مل کر گورے نہیں ہوتے ، اپنی گلی میں کتا بھی شیر ہوتا ہے ، جو سکھ اپنے چوبارے نہ بلخ نہ بخارے ،  اپنے منہ میاں مٹھو ، کوئلوں کی دلالی میں منہ کالا  اور انگور کھٹے ہیں وغیرہ ۔ 

3۔   محاورہ

محاورے کے لغوی معنی بات چیت کرنا کے ہیں مگر زبان کی اصطلاح میں جب کوئی کلام دو یا دو سے زیادہ الفاظ سے مرکب ہو اور اہلِ زبان کی بول چال کے عین مطابق ہو اور اپنے لغوی معنوں کے بجائے مجازی( مراد: فرضی، غیر حقیقی، مصنوعی ) معنی دیتا ہو تو وہ محاورہ کہلاتا ہے ۔

چند مشہور اردو محاورے مندرجہ ذیل ہیں:

تین پانچ کرنا ، پٹیاں پڑھانا ، آسمان سے باتیں کرنا ، آستین کا سانپ ہونا ، باغ باغ ہونا اور آنکھیں دکھانا وغیرہ محاورے ہیں ۔

4 ۔ روز مرہ : روزمرہ لُغت میں بات چیت اور انداز بیاں کو کہتے ہیں۔ اصطلاح میں دو یا دو سے زیادہ الفاظ کا ایسا مجموعہ جو اہل زبان کی بول چال کے عین مطابق حقیقی معنوں میں استعمال ہو ۔  اسرائیل آئے روز فلسطین پر ظلم ڈھاتا ہے  اس جملے میں آئے دن درست روزمرہ ہے ۔  اگر اس کی جگہ آئے روز لکھیں گے تو غلط ہوگا۔  اسی طرح روز بہ روز اور  پانچ سات وغیرہ روز مرہ کے زمرے میں آتے ہیں ۔

نوٹ : اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔

 شکریہ


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply