مقفی نثر

مقفی نثر کی تعریف کریں اور مثالیں دیں

مقفی نثر : مقفی نثر ایسی نثر کو کہتے ہیں جس میں ہم قافیہ یا ہم آواز الفاظ استعمال کیے گئے ہوں۔ پہلے جملے کا آخری لفظ دوسرے جملے کے آخری لفظ کا ہم قافیہ ہو ۔ ہم وزن ہونا شرط نہیں۔

مثالیں: 

1۔ میری طرف آؤ اور میرا دروازہ کھٹکھٹاؤ

( آؤ ، کھٹکھٹاؤ)

2۔ دنیا عاشقوں کا بازار ہے۔ اس میں کوئی تیرا خریدار ہے کوئی میرا طلبگار ہے۔

( بازار، خریدار،طلبگار) 

3۔ کس حال میں ہے ؟ شیر لوہے کے جال میں ہے۔

( حال ، جال)

4 ۔ میں نہیں سمجھتی نیکی کیا چیز ہے؟ جو تجھ کو اور تیرے جیسے چند بے وقوفوں کو عزیز ہے ۔

(چیز ، عزیز )

5۔ تیرا ہر لفظ عداوت سے بھرا ہے۔ دنیا کا چمن بس میری ہی کوشش سے ہرا ہے۔

( بھرا ، ہرا )

6۔ بس کر قیل و قال ۔اب دیکھ میرے عاشقوں کا حال۔

( قال ، حال)

7۔ او حرص کے غلام ! یاد رکھ یہ کلام ۔

(غلام ، کلام )


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply