مضمون نویسی: سے کیا مراد ہے ؟ اقسام اور لکھنے کا طریقہ بیان کریں ۔ Essay Writing

آج ہم مضمون نویسی کے طریقہ کار ، اقسام اور مضمون لکھنے کے فن کے بارے میں سیکھیں گے ۔ مضمون نگاری ایک بہت عمدہ اور کار آمد فن ہے جس کے ذریعے ہم معلومات دوسروں تک پہنچا سکتے ۔ اپنے لکھنے کے فن سے دوسروں کو آشنا کر سکتے ہیں ۔

سوال: مضمون نویسی سے کیا مراد ہے ؟ تعریف ، اقسام اور مضمون لکھنے کا طریقہ بیان کریں ۔

مضمون نویسی: مضمون نویسی ایک فن ہے جس میں مشق کے ذریعے مہارت حاصل کی جا سکتی ہے ۔اس کے لیے وسیع مطالعہ اور گرد و پیش کے حالات  و واقعات کے مشاہدے اور گہرے غور و فکر کی ضرورت ہے ۔ پھر اپنے مشاہدات و تاثرات اور معلومات کو مناسب اور موضوع پیرائے میں بیان کرنے کی صلاحیت بھی درکار ہوتی ہے ۔ 

 مضمون نویسی کے عناصر : مضمون نگاری میں خیالات ، الفاظ صحت ، زبان و بیان اور ترتیب وغیرہ بنیادی عناصر کی حیثیت رکھتے ہیں ۔

مضمون کے حصے ( اقسام) : مضمون کے تین حصے ہوتے ہیں یعنی ایک تعارف آغاز یا ابتدا ۔ دوم نفس مضمون اور سوئم اختتامیہ یا ذاتی رائے وغیرہ ۔

مضمون لکھنے کا طریقہ: مضمون لکھنے کا طریقہ کار یہ ہے کہ :

1 ۔ مضمون لکھنے سے پہلے موضوع کے تمام پہلوؤں پر غور کرنے کے بعد ضروری خیالات کو ایک ترتیب کے ساتھ ذہن میں جمع کر لیا جائے  ۔ پھر اسی ترتیب کے ساتھ مضمون لکھنے کا آغاز کیا جائے ۔

2 ۔ مضمون کو مناسب اقتباسات میں تقسیم کیا جائے ان اقتباسات میں موضوع کے اعتبار سے ایک ابتدائی اور ایک اختتامی پیرا ہو ایک بات کو ایک اقتباس میں دوسری بات کو دوسرے اقتباس میں شامل ہونا چاہیے ۔

3 ۔ اپنا مطلب چھوٹے چھوٹے ، سادہ  اور آسان جملوں میں ادا کیا جائے۔ 

4 ۔  مضمون میں ایک بات کو بار بار نہ دہرایا جائے کیونکہ ایک ہی قسم کے خیالات اور الفاظ سے مضمون بدمزہ اور پھیکا ہو جاتا ہے ۔

5 ۔ مضمون میں موقع محل کی مناسبت سے آیات ، احادیث  ،اقوال اور اشعار کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔ 

6۔  مضمون ختم کرنے کے بعد اسے ایک بار ضرور پڑھ لیا جائے تاکہ املا اور زبان کی غلطیوں کی اصطلاح ہو سکے ۔

بحوالہ : اردو کتاب فیڈرل بورڈ

عزیز طلباء اب میں آپ کو چند ایک عنوانات دے رہا ہوں آپ ان عنوانات کے تحت اپنی علمی اور ذہنی استعداد کو بروئے کار لا کر مضمون لکھ سکتے ہیں ۔

1 ۔ محسن انسانیت صلی اللہ علیہ والہ وسلم

2 ۔قائد اعظم

3 ۔ علامہ اقبال

4 ۔ میرا پیارا وطن

5 ۔ انٹرنیٹ کے فائدے اور نقصانات

6 ۔ وبائی امراض ( کرونا وغیرہ) اور ہماری ذمہ داریاں

7 ۔ ایک یاد گار اور دلچسپ سفر کا احوال

8 ۔ سانئس کے کرشمے

9 ۔ سیلاب کی تباہ کاریاں اور ہماری ذمہ داری

10 ۔ بحیثیت طالب علم معاشرے میں میری ذمہ داری

مندرجہ بالا عنوانات میں سے جو آپ کو آسان اور دل چسپ معلوم ہو اس پر ضرور کچھ نہ لکھیں ۔

نوٹ : آپ نے مضمون نویسی کے فن اور طریق اظہار کو پڑھا ۔ کیا آپ کو لگتا ہے کہ اوپر دیئے گئے عنوانات میں سے کسی ایک پر آپ بھی مضمون لکھنے کے قابل ہو سکیں ؟

اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں یں ۔

 شکریہ


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply