مضمون سے کیا مراد ہے ؟ اقسام کی وضاحت کریں ۔

آج کی اس پوسٹ میں ہم مضمون ، اس کے اجزاء اور اس کی اقسام پر سیر حاصل بحث کریں گے ۔ 

مضمون کی تعریف ، وضاحت ، اجزا اور مضمون کی اقسام

مضمون: مضمون عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ضمن میں لینا ، احاطے میں لینا ، مفہوم و مطالب واضح کرنا یا کسی موضوع پر تحریر یا انشاء کے ہیں ۔ اصطلاح میں کسی متعین موضوع پر اپنے خیالات اور جذبات و احساسات کا تحریری اظہار مضمون کہلاتا ہے ۔

وضاحت: دنیا کے ہر معاملے مسئلے یا موضوع پر مضمون لکھا جا سکتا ہے۔ مضمون کی بالعموم ایک خاص ترتیب ہوتی ہے۔ سب سے پہلے زیر بحث مسئلے کا تعارف کرایا جاتا ہے پھر اس کی حمایت یا مخالفت میں دلائل دیے جاتے ہیں اور آخر میں نتیجہ پیش کیا جاتا ہے۔ بعض مضامین تاثراتی نوعیت کے ہوتے ہیں۔ ان میں ایسی ترتیب اور دلائل کی ضرورت نہیں ہوتی البتہ ہر مضمون کے لیے نظم و ضبط توازن اور تناسب ضروری ہے۔

مضمون کے اجزا:

1۔ تمہید / آغاز 

2۔ نفس مضمون

3۔ اختتام

مضمون کی اقسام :

1۔ادبی مضامین

2۔ تاریخی مضامین

3۔ معاشرتی مضامین

4۔اخلاقی مضامین

5۔ سوانحی مضامین

6۔ سائنسی مضامین

7۔جغرافیائی مضامین

8۔ مزاحیہ مضامین

9۔سیاسی مضامین

نوٹ : امید ہے کہ آپ  مضمون اور اس کی اقسام کی وضاحت کے بارے میں تفصیل سے پڑھ چکے ہوں گے ۔ اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔

شکریہ


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply