مُصَمَّتَے (Consonant) سے کیا مراد ہے وضاحت کریں ۔

مُصَمَّتَے سے کیا مراد ہے ؟ تعریف ، تعداد  ، درجہ بندی اور وضاحت بیان کریں ۔

مُصَمَّتَے : مُصَمَّتَہ عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے مُصَمَّت سے تعلق رکھنے والا ، ہم آہنگ یا صوتی مناسبت رکھنے والا وغیرہ ۔

مُصَمَّتَے کو اردو میں حروف صحیح اور انگریزی میں ( Consonant)   کہتے ہیں ۔ یہ زبان کی اصل اور بنیادی آوازیں ہیں جن کو مُصَمَّتَے کہتے ہیں اور اس کا مطلب ہے ٹھوس یا وہ چیز جو اندر سے خالی نہ ہو ۔ ” ا ، و  ، ی اور ے ” کو مصوّتے( حروف علت) کہتے ہیں اور باقی حروف کو مُصَمَّتَے ( حروف صحیح) کہتے ہیں ۔

مُصَمَّتَے :

ایسی آوازیں جن میں سانس کی ہوا کے راستے میں کوئی رکاوٹ ہوتی ہے جو رگڑ پیدا کرتی ہے۔ ایسی رکاوٹ ہوا کو پوری طرح روک کر یا ہوا کو ایک تنگ راستے سے گزارنے پر پیدا ہوتی ہے۔ مُصَمَّتَوں کو پیدا کرنے کے وقت صوت تانت تھرتھراتے ہیں۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ مُصَوّتے مسموع ہوتے ہیں جبکہ  مُصَمَّتَےکے لیے ایسی کوئی شرط نہیں ۔ پس  مُصَمَّتَے دونوں طرح کے ہو سکتے ہیں یعنی مسموع بھی اور غیر مسموع بھی۔

درجہ بندی: مصمتوں کی درجہ بندی مصوّتوں کی درجہ بندی کرتے وقت چار نکات کا خیال رکھا جاتا ہے :
1۔   مقام تلفّظ
2 ۔  طریقہ تلفّظ
3 ۔ مسموع/ غیر مسموع
4  ۔ بقاریت

 


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply