مصدر کی تعداد کے لحاظ سے فعل کی کتنی اقسام ہیں ؟ مثالوں سے ہر ایک کی وضاحت کریں ۔
مصدر کی تعداد کے لحاظ سے فعل کی اقسام :
مصدر کی تعداد کے لحاظ سے فعل کی مندرجہ ذیل دو اقسام ہیں:
1 ۔ فعل مفرد
2 ۔ فعل مرکب
1 ۔ فعل مفرد : فعل مفرد ایسا فعل ہے جو ایک ہی مصدر سے وجود میں آئے ۔ (فعل ماضی مطلق )جیسے : آیا ،گیا ، کھایا اور پیا وغیر ۔
مزید فعل مفرد کی مثالیں ملاحظہ فرمائیں:
1 ۔ اسلم شہر گیا جب وہ واپس آیا تو خط لایا ۔
2۔ مونا نے سویاں بنائیں اور سب نے عید منائی ۔
3 ۔ حاضرین نے خوب دل کھول کر داد دی ۔
4۔ اسلم نے گاڑی بہت آہستہ سے آگے بڑھائی۔
2 ۔ فعل مرکب : ایسا فعل جو کہ متعدد مصادر سے اخذ ہو کر تشکیل پایا ہو فعل مرکب کہلاتا ہے ۔
جیسے : آ بیٹھا ، کھو گیا ، چل سکا اور کھا لیتا وغیرہ ۔
فعل مرکب کی مزید وضاحت دیکھیں ۔
1 ۔ اسلم تو گھر میں جو پکا ہو کھا لیتا ہے ۔
2 ۔ عید کے دن مونا تو سویاں صبح سویرے ہی بنا لیا کرتی ہے ۔
3 ۔ حاضرین خوب دل کھول کر داد دیتے رہے ۔
4 ۔ اسلم گاڑی بہت آہستہ سے آگے بڑھایا کرتا تھا ۔
وضاحت :
اسلم شہر گیا جب وہ واپس آیا تو خط لایا میں ” لایا ” فعل مفرد ہے ، جو کہ صرف ایک ہی مصدر یعنی” لانا ” سے ماخوذ ہے ۔ اسی طرح مونا نے سویاں بنائیں اور سب نے عید منائی میں دو جدا جدا فعل مفرد ہیں ۔ یعنی بنائیں اور منائی جو کہ ” بنانا اور منانا ” فعل سے بنے ہیں ۔ اسی طرح دوسری مثالوں میں تمام جملے فعل مرکب سے بنے ہیں مثلا اسلم ہمیشہ گاڑی احتیاط سے چلایا کرتا تھا ۔ اس جملے میں دو بنیادی فعل ہیں جو کہ ” چلایا اور کرتا ” ہے جو کہ ” چلانا اور کرنا ” امدادی فعل سے اخذ کیے گئے ہیں۔
نوٹ : امید ہے کہ آپ مصدر اور مصدر کی تعداد کے لحاظ سے فعل کی کے بارے میں تفصیل سے پڑھ چکے ہوں گے ۔ اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔
شکریہ
Discover more from Shami Voice
Subscribe to get the latest posts sent to your email.