مسدس ترکیب بند سے کیا مراد ہے وضاحت کریں

آج کی اس پوسٹ میں ہم مسدس ترکیب بند کے بارے میں پڑھیں گے ۔

سوال : مسدس ترکیب بند سے کیا مراد ہے؟ تعریف کریں اور مثال دیں ۔

مسدس ترکیب بند :

مسدس کا لغوی مطلب ہے چھ اور ترکیب کا مطلب ہے ترتیب ۔ اصطلاحی لحاظ سے مسدس ترکیب بند سے مراد ایسی نظم جس کے کئی بند ہوں اسے مسدس ترکیب بند نظم کہتے ہیں ۔

اسی طرح یہ بھی ملاحظہ فرمائیں:


ایک بحر میں مختلف قافیوں والے چند بند لکھنا اور ہر بند کے بعد ایک ایسا شعر لانا جو وزن میں متفق اور قافیوں میں مختلف ہو جس کی تکرار نہ ہو ان بندوں پر مشتمل نظم ترکیب بند نظم  کہلاتی ہے ۔

مثلاً نصابی نظم ” مناظر سحر” از جوش ملیح آبادی ایک مسدس ترکیب بند کی مثال ہے ۔

ترکیب بند کی ایک اور تعریف یہ ہے : ایک بحر میں مختلف قافیوں والے چند بند لکھنا اور ہر بند کے بعد ایک ایسا شعر لانا جو وزن میں ایک جیسا اور قافیوں میں مختلف ہو جس کی تکرار نہ ہو ان بندوں پر مشتمل کلام ترکیب بند کہلاتا ہے ۔

مسدس ترجیح بند : ترجیح کا لغوی مطلب لوٹنا یعنی بار بار آنا۔ اصطلاحی لحاظ سے مسدس کی ایک قسم جس میں ایک ہی شعر کی ہر گرہ میں تکرار ہوتی ہے لیکن مسدس ترجیع بند ہیئت کے اعتبار سے نظم کی وہ قسم بھی کہلاتی ہے جس میں ہر بند چھ مصرعوں یا آٹھ مصرعوں کا ہوتا ہے ، پہلے چار مصرعے متحد القوافی لکھ کر دو مصرعے جدا گانہ قافیے میں بصورتِ بیت مصرع ہر بند کے چار مصرعوں کے بعد دہرائے جاتے ہیں  ۔ 

نوٹ : امید ہے کہ آپ مسدس ترکیب اور ترجیع بند کے بارے میں جان چکے ہوں گے ۔ اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔
شکریہ


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply