آج کی اس پوسٹ میں ہم سببی ، استدراکی اور مرکب جملوں کے بارے میں وضاحت سے پڑھیں گے ۔ سوال : استدراکی اور سببی جملوں سے کیا مراد ہے ؟ وضاحت کریں ۔
استدراکی جملے : اس طرح کے جملوں میں عموماً دو جملوں کا باہم مقابلہ کیا جاتا ہے ۔ اس طرح کے جملوں میں مگر ، لیکن ، اور ، پر ، بلکہ اور سو وغیرہ جیسے الفاظ استعمال ہوتے ہیں ۔
اس کی تین اقسام ہیں :-
نمبر 1 ۔:- دوسرا جملہ پہلے جملے کے خلاف یا اس کی نفی میں استعمال کیا جائے مثلاً
1 ۔ وہ ترقی کرتے ہوئے کہاں جا پہنچا مگر میں وہیں کا وہیں ہوں ۔
2 ۔ اتنا بڑا عالم اور اس قدر سنگ دل ۔
بعض اوقات اس طرح کے جملے اگرچہ سے شروع ہوتے ہیں جیسے :- اگرچہ اس نے مجھے نظر انداز کیا لیکن میں اس کی مدد کروں گا ۔
نمبر 2 : دوسرا جملہ پہلے جملے کو محدود یا مقید کر دے جیسا کہ وہ وعدہ تو کرتا ہے لیکن یاد نہیں کرتا ۔
وہ دوست تو ہے پر مصیبت کا ساتھی نہیں ۔
نمبر 3 : دوسرا بیان پہلے بیان کی توسیع یا تصدیق کرے جیسا کہ اس نے صرف خود غرضی ہی نہیں کی بلکہ طرح طرح کی تکالیف بھی پہنچائیں ۔
سببی جملے :-
ان جملوں میں دوسرا جملہ پہلے جملے کی وجہ ، سبب یا نتیجہ کو ظاہر کرتا ہے ۔ ان جملوں سے پہلے کیونکہ ، اس لیے ، اس واسطے ، لہذا اور پس وغیرہ جیسے لفظ استعمال ہوتے ہیں ۔ مثلاً وہ بہت بدتمیز ہے اس لیے میں اس سے زیادہ بات چیت نہیں کرتا ۔
مجھے اس کی بات کا یقین ہے کیونکہ وہ سچا ہے ۔
- بعض اوقات اس طرح کے جملوں سے پہلے لفظ چونکہ کا استعمال بھی ہوتا ہے مثلاً چونکہ وہ حق پر ہے اس لیے میں اس کا ساتھ ضرور دوں گا ۔
نوٹ : امید ہے آپ سببی ، استدراکی اور مرکب جملوں کے بارے جان چکے ہوں گے ۔ اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔
شکریہ
Discover more from Shami Voice
Subscribe to get the latest posts sent to your email.