- مربع کی تعریف کریں اور مثال سے وضاحت کریں ۔
مربع: مربع وہ نظم جو چار چار مصرعوں کے بندوں کی شکل میں لکھی جائے۔ اس کے پہلے بند کے چاروں مصرعے ہم قافیہ ہوتے ہیں بعد میں آنے والے ہر بند کے پہلے تین مصرعے الگ قوافی( قافیہ کی جمع) رکھتے ہیں یعنی آپس میں متحد القوافی ہوتے ہیں اور چوتھا مصرع بند اول کے ساتھ ہم قافیہ ہوتا ہے۔ مربع اور رباعی میں پہلا فرق یہ ہے کہ رباعی میں تیسرے اور مربع میں چوتھے مصرعے کا قافیہ الگ ہوتا ہے۔
مثلاً
بند نمبر 1:
علم نے مجھ سے کہا عشق ہے دیوانہ پن!
عشق نے مجھ سے کہا علم تخمین و ظن!
بندۂ تخمین و ظن! کرم کتابی نہ بن!
عشق سراپا حضور، علم سراپا حجاب!
بند نمبر 2 :
عشق کی گرمی سے معرکۂ کائنات!
علم مقامِ صفات، عشق تماشائے ذات!
عشق سکون و ثبات، عشق حیات و ممات!
علم ہے پیدا سوال، عشق ہے پنہاں جواب!
(ڈاکٹر علامہ محمد اقبال)
مندرجہ بالا علامہ اقبال کے دو بند مربع کی مثالیں ہیں ۔
نوٹ : اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔
شکریہ
Discover more from Shami Voice
Subscribe to get the latest posts sent to your email.