- مثنوی کی تعریف کریں ، وضاحت اور ایک مشہور مثنویوں کے نام اور ان کے شعرا کا نام لکھیں ۔
مثنوی : مثنوی کا لفظ عربی کے لفظ ”مثنیٰ “ سے ماخوذ ہے اس کے لغوی معنی “دو ” کے ہیں ۔ ظاہری حیات کے لحاظ سے مثنوی ایک ایسی شعری تخلیق ہے جس کے ہر شعر کے دونوں مصرعے ہم وزن اور ہم قافیہ ہوں ۔ یہ ایک طویل نظم ہوتی ہے جس میں کوئی داستان چھوٹے چھوٹے قصوں کی صورت میں ایک ہی بحر میں لکھی جاتی ہے ۔ مثنوی میں عام طور پر چھوٹی بحریں ہوتی ہیں اور اردو شاعری میں مسئلے کے لیے چند بحریں مخصوص ہیں اور عام طور پر شعراء حضرات انہی بحروں کی پاسداری کرتے ہیں۔
وضاحت: مثنوی میں عموماً لمبے لمبے قصے بیان کیے جاتے ہیں نثر میں جو کام ایک ناول سے لیا جاتا ہے ، شاعری میں وہی کام مثنوی سے لیا جاتا ہے، یعنی دونوں ہی میں کہانی بیان کرتے ہیں۔ مثنوی ایک وسیع صنفِ سخن ہے اور تاریخی، اخلاقی اور مذہبی موضوعات پر کئی ایک خوبصورت مثنویاں کہی گئی ہیں۔
شامل نصاب نظم ” درہ خیبر ” جس کے شاعر حفیظ جالندھری ہیں ، ہیئت کے اعتبار سے مثنوی ہے ۔
چند ایک مشہور مثنویاں اور ان کے شعرا کے نام حسب ذیل ہیں:-
مشہور مثنوی گو شعراء : قدیم درو کے مثنوی گو شعرا میں رستمی، نصرتی، سراج دکنی، ملا وجہی، محمد قلی قطب شاہ وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔
مشہور مثنوی گو شعراء : اس کے بعد کے دور میں مشہور اردو مثنوی گو شعرا میں میر اثر، میر حسن، میر تقی میر، جرأت، دیا شنکر نسیم، نواب مرزا شوق، مومن خان مومن اور مرزا غالب وغیرہ شامل ہیں ۔
مشہور مثنویوں کے نام: دو مثنویاں ایسی ہیں جو دنیائے ادب میں زندہ و جاوید سمجھی جاتی ہیں، ایک فردوسی کی شہرہ آفاق مثنوی ” شاہنامہ ” اور دوسری مولانا رومی کی مثنوی” معنوی” ۔ ان کے علاوہ نظامی گنجوی کا خمسہ، جو پانچ مثنویوں کا مجموعہ ہے اور امیر خسرو کا خمسہ، جو نظامی گجنوی کی مثنویوں کے جواب میں ہے، بھی مشہور مثنویاں ہیں۔ ان کے علاوہ سعدی شیرازی اور مولانا جامی بھی فارسی مثنوی کے مشہور شاعر ہیں۔ علامہ اقبال نے خوبصورت فارسی مثنویاں لکھی ہیں جیسے جاوید نامہ ، اسرارِ خودی اور رموزِ بے خودی وغیرہ ۔
نوٹ : اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔
شکریہ
Discover more from Shami Voice
Subscribe to get the latest posts sent to your email.