مثلث کی تعریف کریں اور مثال دیں ۔
مثلث: مثلث سے مراد ایسی نظم جس کے ہر بند میں تین مصرعے ہوتے ہیں ۔ پہلے تین مصرعوں کا قافیہ ایک ہی ہوتا ہے جبکہ باقی بندوں میں دو دو مصرعوں کا قافیہ جدا گانہ ہوتا ہے اور تیسرے مصرعے میں پہلے بند کا قافیہ ہوتا ہے ۔
مثلاً
زیست دشوار ہے جب دل کی اذیت ہوگی
کل میرے گھر جائے تو سخت قباحت ہوگی
جان رخصت میرے تن سے دم رخصت ہوگی
اپنے عہدے سے ہر ایک عضو معطل ہوگا
جب وہ نور نظر آنکھ سے اوجھل ہوگا
پھر میری چشم میں کیا خاک بصارت ہوگی
( شیخ قلندر بخش جرات )
جرآت کا یہ بند مثلث کی مثال ہے ۔
نوٹ : اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔
شکریہ
Discover more from Shami Voice
Subscribe to get the latest posts sent to your email.