متشابہ الفاظ سے کیا مراد ہے ؟ مثال دیں ۔

آج کی اس پوسٹ میں ہم متشابہ الفاظ کی تعریف اور مثالوں کی وضاحت کریں گے ۔

سوال : متشابہ الفاظ سے کیا مراد ہے ؟  تعریف اور مثالیں دیں ۔

متشابہ الفاظ: مشابہ کا لغوی مطلب ملتا جلتا ، مانند ، مثل، مطابق، ہم شک اور یکساں وغیرہ ۔

اصطلاحی لحاظ سے متشابہ الفاظ کی فہرست میں ایسے الفاظ شام ہیں جن کی ظاہری شکل و صورت ملتی جلتی ہو مگر وہ اِملا ، اعراب اور معانی میں مختلف ہوں متشابہ کہلاتے ۔ مثلاً

ارض : زمین

عرض : گزارش

امارت : امیری

عمارت : مکان

عالم : علم والا زیر کے ساتھ اور عالم دنیا زبر کے ساتھ

الم : دکھ ، تکلیف

ایک اور آسان تعریف متشابہ الفاظ کی ملاحظہ فرمائیں:

اردو زبان میں بے شمار الفاظ ایسے ہیں جن کا املا ایک ہے لیکن معنی میں ایک دوسرے سے مختلف ہیں ۔ مزید یہ کہ بعض الفاظ ایسے ہیں جن کا املاء ایک ہے مگر اعراب اور معنی مختلف ہیں ۔ ان کے علاوہ ہم صوت یعنی ہم آواز بھی ہوتے ہیں ۔ الغرض ایسے الفاظ جن کی ظاہری شکل وصورت ملتی ہو لیکن وہ املا معنی اور اعراب میں مختلف ہوں متشابہ الفاظ کہلاتے ہیں ۔

عزیز طلباء اب آپ لغت یا اپنے استاد کی مدد سے مندرجہ ذیل متشابہ الفاظ کی پہچان کریں اور ان کو جملوں میں استعمال کریں ۔

کثرت ،کسرت

عام ، آم

عار ، آر

قلب ، کلب 

شق ، شک

تاویل ، تحویل

اور

اثر ، عصر وغیرہ ۔

نوٹ : اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔
شکریہ


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply