متحمل العزین کیا ہے ؟ آج کی اس پوسٹ میں ہم متحمل العزین کی تعریف اور شعری و نثری مثالیں پڑھیں گے ۔
سوال: متحمل العزین کی تعریف کریں اور شعری و نثری مثالیں دیں ۔
متحمل العزین :
متحمل العزین ایسے کلام کو کہتے ہیں جس کے دو معنی نکل سکتے ہوں اور دونوں ایک دوسرے کے برعکس( الٹ) ہوں ۔
مثلاً
کل گدھے پر جا کر نظم پڑھنا اور بیس روپے کا چیک لانا ۔
وضاحت : اس جملے کا ایک مطلب تو یہ ہے کہ کل جانا اور” گدھے” پر نظم پڑھنا اور دوسرا مطلب یہ ہے کہ گدھے پر بیٹھ کر جانا اور “نظم ” پڑھنا ۔
مزید مثالیں دیکھئے:
روکو مت آنے دو ۔
وضاحت: اس کا ایک مطلب یہ ہے کہ اسے روک دو اندر مت آنے دو اور دوسرا مطلب کہ اسے مت روکو اندر آنے دو ۔
ایک قطرہ سمندر تیرے منہ کے آگے ۔
وضاحت: اس کا ایک مطلب تو یہ ہے کہ تیرے منہ کے سامنے سمندر کی حقیقت ایک قطرے کے برابر ہے یعنی تمہارا منہ بہت کشادہ ہے اور دوسرا مطلب یہ ہے کہ تیرے منہ کے سامنے ایک قطرہ سمندر کی سی حیثیت رکھتا ہے گویا تمھارا منہ نہایت تنگ ہے ۔
جلاؤ مت دفن کرو ۔
وضاحت: اس کا بھی ایک مطلب تو یہ ہے کہ جلا دو دفن نہ کرو اور دوسرا مطلب یہ ہے کہ مت جلاؤ بلکہ دفن کر دو ۔
اٹھو مت بیٹھو وغیرہ ۔
وضاحت: ایک مطلب کہ مت اٹھو بیٹھ جاؤ اور دوسرا مطلب یہاں سے اٹھ جاؤ یہاں مت بیٹھو ۔
: شعری مثال
پھول کی پتی سے کٹ سکتا ہے ہیرے کا جگر
مرد ناداں پر کلام نرم و نازک بے اثر
وضاحت: ایک مطلب تو اس کا یہ بنتا ہے کہ پھول کی پتی اگرچہ نرم و نازک ہوتی ہے مگر ہیرے کا جگر بھی کاٹ سکتے ہیں لیکن مرد ناداں پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوتا جبکہ دوسرا مطلب اس کا یہ ہے کہ کیا پھول کی پتی سے ہیرے کا جگر کٹ سکتا ہے ؟
تو اس کا جواب ہے نہیں کٹ سکتا اور جس طرح یہ بات ناممکن ہے کہ ہیرے کا جگر نرم و نازک پھول کہ پتی نہیں کاٹ سکتی ، اسی طرح مرد ناداں پر بھی کلام نرم و نازک جو ہے وہ کوئی اثر نہیں کرتا ۔
عزیز طلباء اب آپ بھی کوشش کر کے ایک دو جملے ایسے بنائیں جن میں متحمل العزین کا ذکر ہو اور اس کی وضاحت بھی کریں ۔
نوٹ : امید ہے کہ آپ متحمل العزین کے بارے میں جان چکے ہوں گے ۔ اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔
شکریہ
Discover more from Shami Voice
Subscribe to get the latest posts sent to your email.