مرزا اسد اللہ خان غالب کی شاعری

مرزا اسد اللہ خان غالب کی شخصیت  ، فکر و فن ،  شاعری اور تصانیف کے بارے میں آج ہم تفصیل سے بیان کریں گے ۔

سوال نمبر 1 : مرزا غالب کا پورا نام کیا ہے ؟

جواب : مرزا غالب کا پورا نام مرزا اسد اللہ خان غالب ہے ۔

سوال نمبر 2 : مرزا غالب پہلے کون سا تخلص استعمال کرتے تھے ؟

جواب : مرزا غالب پہلے اسد تخلص استعمال کیا کرتے تھے ۔

سوال نمبر 3 : مرزا غالب کب پیدا ہوئے ؟

جواب : مرزا غالب 27 دسمبر 1797 کو پیدا ہوئے ۔ سوال نمبر 4 : مرزا غالب کہاں پیدا ہوئے ؟

جواب : مرزا غالب ہندوستان کے شہر آگرہ میں پیدا ہوئے ۔

سوال نمبر 5 : شاہی دربار سے مرزا غالب نے کون کون سے خطابات پائے ؟

جواب : شاہی دربار سے مرزا غالب نے نجم الدولہ اور دبیر الملک جیسے خطاب پائے ۔

سوال نمبر 6 : مرزا غالب کے آباؤ اجداد کا تعلق کہاں سے تھا ؟

جواب : مرزا غالب کا کے آباؤ اجداد کا تعلق ماورہ النہر سے تھا ۔

سوال نمبر 7 : مرزا غالب کے چچا کا کیا نام تھا؟  جواب : مرزا غالب کے چچا کا نام مرزا نصراللہ بیگ تھا ۔ 

سوال نمبر 8 : مرزا غالب کی زوجہ کا کیا نام تھا؟ جواب : مرزا غالب کی زوجہ کا نام امراؤ بیگم تھا ۔ سوال نمبر 9 : مرزا غالب کے چچا نصراللہ میں کیا کام کرتے تھے ؟

جواب : مرزا غالب کے چچا نصراللہ بیگ فوج میں رسالدار تھے ۔

سوال نمبر 10 : مرزا غالب کا سسرالی رشتہ کس سے ملتا تھا ؟

جواب :  مرزا غالب کا سسرالی رشتہ نوابان لوہاروں سے ملتا تھا ۔

سوال نمبر 11 : مرزا غالب کی شاعری کا ابتدائی دور کیسا تھا ؟

جواب :  مرزا غالب نے ابتدا میں اسد تخلص اختیار کیا اور ی دور غالب کی مشکل پسندی کا دور تھا ۔ جس دور کی شاعری پر کافی تنقید بھی ہوئی ۔ 

سوال نمبر 12 : 
مرزا غالب کی شاعری کی نمایاں خصوصیات بیان کریں ۔

جواب : مرزا غالب کی شاعری کی نمایاں خصوصیات میں خیال کی لطافت ، بلندی ، روزمرہ ، محاورات کا استعمال  محاکات نگاری ، طرز ادا کی شوخی اور موضوعات کی رنگا رنگی ان کے کلام کی نمایاں خصوصیات ہیں  ۔

سوال نمبر 13 : مرزا غالب کی شاعری کی اہم خوبی کیا ہے ؟

جواب : مرزا غالب کی شاعری کی اہم خوبی محاکات نگاری( لفظوں سے تصویر کھینچنا) ہے ۔

سوال نمبر 14 : مرزا غالب نے کون کون سی زبانوں میں شاعری کی ؟

جواب : مرزا غالب نے فارسی ، اردو اور عربی زبان میں شاعری کی ۔

سوال نمبر 15 : مرزا غالب کی نثری تصانیف کون کون سی ہیں ؟ 

جواب :  غالب نے شاعری کے علاوہ نثر میں بھی کام کیا ۔ ان کے خطوط اور ان کی سوانح حیات بہترین نثری شاہکار ہے ۔ 

سوال نمبر 16 : غالب کی شعری تصانیف کون کون سی ہیں ؟

جواب :  غالب کی شاعری میں ان کا دیوان ، غزلیں قصائد ، مثنویاں اور رباعیات شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ مہر نیم روز (فارسی شاعری کا ترجمہ ) ،

قاطع برہان (فارسی شاعری کا ترجمہ) ،  میخانہ آرزو (فارسی شاعری کا ترجمہ) سبد چین ( فارسی شاعری کا ترجمہ ) ، عود ہندی ( فارسی شاعری کا ترجمہ) سوال نمبر 17 : غالب نے کب وفات پائی ؟

جواب : غالب نے 15 فروری 1869 کو وفات پائی ۔  سوال نمبر 18 : مرزا غالب کہاں دفن ہیں ؟

جواب : غالب کی حویلی ، گلی قاسم جان دلی میں دفن ہیں ۔

سوال نمبر 19 : قادر نامہ کیا ہے ؟

جواب :  قادر نامہ فارسی کا ایک مختصر غالب کا کام ہے ۔ 

سوال نمبر 20 : رقعات غالب کیا ہے؟ 

جواب :  رقعات غالب کے خطوط کا مجموعہ ہے ۔


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply