لوک کہانی سے کیا مراد ہے ؟ وضاحت کریں ۔

آج ہم اس پوسٹ میں لوک کہانی کی تعریف ، اقسام اور مشہور لوک داستانوں کے بارےمیں معلومات فراہم کریں گے تاکہ طلباء اس کو نصاب کا حصہ سمجھ کر اس کو آسان لفظوں میں بیان کر سکیں ۔

سوال : لوک کہانی سے کیا مراد ہے ؟ تعریف ، فوائد ، اقسام  اور مثالیں بیان کریں ۔

لوک کہانی : ہر علاقے کی اپنی لوک کہانیاں ہوتی ہیں جو کہ اپنی تہذیب تمدن کی علم بردار( ذمہ دار) ہی نہیں بلکہ ایک قیمتی سرمایہ بھی ہوتی ہیں ۔ اپنے علاقے اور معاشرے کی نمائندگی کرنے والی لوک کہانیوں کا کوئی مصنف نہیں ہوتا بلکہ یہ کہانیاں نسل در نسل اور سینہ بہ سینہ ایک نسل و قوم سے دوسری نسل و قوم میں منتقل ہوتی رہتی ہیں ۔

ایک اور آسان تعریف:

لوک کہانی ، اسلاف یا اجداد کی جانب سے چلی آنے والی داستانیں ہوتی ہیں، جن کی عام طور پر کوئی تحریری حیثیت نہیں ہوتی (گو یہ الگ بات ہے کہ آج کی دنیا میں جہاں ہر چیز اور ہر موضوع پر لکھا جا چکا ہے وہیں لوک کہانیاں بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ۔ انگریزی میں اسے Folk talk   کہا جاتا ہے ۔

لوک کہانی کے فوائد یا اثرات :

ان لوک کہانیوں کے ذریعے اگلی نسلوں کے ذہنی فکری ، تربیت کا سامان کیا جاتا ہے ۔ ان میں امن ، اخلاص ، اخوت ، دوستی ، ایثار اور بہادری جیسی صفات اجاگر کی جاتی ہیں ۔ کسی لوک کہانی پر اپنے علاقے کے سماجی ، معاشی ، اخلاقی اور سیاسی عوامل اثر انداز ہوتے ہیں ۔ یہ بھی ممکن ہے کہ علاقائی اقدار کی مناسبت سے تھوڑی بہت تبدیلی کے ساتھ ایک جیسی کہانیاں مختلف علاقوں میں رائج ہوں ۔

لوک کہانی کی اقسام:


اصناف نثر میں افسانے، ناول، آپ بیتی، جگ بیتی، داستان اور سفرنامے  لوک کہانی کی اقسام میں شامل ہیں ۔

چند مشہور لوک کہانیوں کے نام :

شامل نصاب لوک داستان ” موچی بن گیا کھوجی ” ایک مشہور لوک داستان ہے جس کے مصنف سعید لخت ہیں ۔ اس کے علاوہ ان کی لوک داستانیں ” دیس دیس کی کہانیاں ” ، “حافظ جی ” اور ” الو کے گھونسلے میں ” وغیرہ شامل ہیں ۔

چند اور مشہور لوک داستانیں یہ ہیں جیسے سسی پنوں ، لیلا چنیسر، سوہنی مہینوال ، عمر ماروی ، مومل رانو ، سورتھ رائے ڈیاج اور نوری جام تماچی وغیرہ ۔

نوٹ : اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔
شکریہ

امید ہے آپ نے لوک کہانی کے بارے میں جان کیا ہو گا اگر اب بھی آپ کو کوئی دشواری پیش آ رہی ہے تو کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔

آپ کے خیال میں لوگ کہانیوں پر کون کون سے عوامل اثر انداز ہوتے ہیں؟


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply