لفظ سے کیا مراد ہے ؟ اس کی اقسام مثالوں سے بیان کریں ۔
لفظ : دو یا دو سے زیادہ حروف مل کر لفظ بناتے ہیں۔ جیسے ا+ب مل کر اب یا ادب، بادل، آباد کار، پاکستان زندہ باد وغیرہ۔
لفظ کی اقسام:
عام طور پر لفظ کی دو اقسام بیان کی جاتی ہیں ۔
1۔لفظ موضوع
3۔ لفظ مہمل
1۔ لفظ موضوع: حروف کا ایسا مجموعہ جس کو سننے یا پڑھنے سے مطلب فوراً سمجھ میں آ جائے لفظ موضوع کہلاتا ہے۔ جیسے روٹی، پانی، کتاب، قلم وغیرہ۔
2۔ لفظ مہمل: حروف کا ایسا مجموعہ جس کو سننے یا پڑھنے سے مطلب بالکل سمجھ میں نہ آئے جب تک اس سے قبل کوئی لفظ موضوع نہ لگایا جائے مثلاً ووٹی، وانی، چیت، شتاب اور شلم وغیرہ ۔
Discover more from Shami Voice
Subscribe to get the latest posts sent to your email.