قومی نغمہ سے کیا مراد ہے ؟ اقسام اور ہئیت کی وضاحت کریں۔

قومی نغمہ کی تعریف ، اقسام  ، ہیئت بتائیں اور مثالیں دیں نیز چند مشہور نغموں کے نام لکھیں ۔

قومی نغمہ : یہ بھی نظم ہی کی ایک صورت ہے اسے گانے کے لیے لکھا جاتا ہے ۔ اس کی ہیت ترکیب بند کی ہوتی ہے اور اس میں ایک ٹیپ کا مصرع ہوتا ہے ۔


 ۔” وہ شعر یا مصرع جو کسی بند کے آخر میں جوں کا توں ( ہو بہو ) دہرایا جائے اسے ٹیپ کا مصرع یا ٹیپ کا شعر کہتے ہیں” ۔

جسے موسیقی کی اصلاح میں انتر یا مکھڑا کہا جاتا ہے ۔  گیت یا نغمہ شاعری کے اوزان کے ساتھ ساتھ موسیقی کے سروں ، راگوں اور راگنیوں کے مطابق بھی لکھے جاتے ہیں ۔  موسیقی کے تقاضوں کے لحاظ سے گیتوں اور نغموں کے مصرعے چھوٹے بڑے ہو سکتے ہیں ۔

نغمہ کی اقسام: نغموں کی قسموں میں لوگ گیت  ، نغمے یا ترانے اور فلمی گیت وغیرہ شامل ہیں۔ 

چند ایک مشہور قومی نغمے مندرجہ ذیل ہیں :-

1۔ اے وطن پیارے وطن

2 ۔ یہ وطن تمھارا ہے تم ہو پاسباں اس کے

3 ۔ میری پہچان پاکستان

4 ۔ دل دل پاکستان جاں جاں پاکستان

5 ۔ سوہنی دھرتی ، اللہ رکھے قدم قدم آباد تجھے

نوٹ : اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔
شکریہ

 


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply