قطعہ

قطعہ کی تعریف ، وضاحت اور مثال

قطعہ:

قطعہ عربی زبان کا لفظ ہے جس کے لفظی معنی” ٹکڑا یا حصہ ” ہیں ۔ شاعری کی اصطلاح میں چند اشعار کا مجموعہ جن میں ایک خیال یا مضمون تسلسل سے بیان کیا گیا ہو قطعہ کہلاتا ہے ۔ قطعہ کے لیے مطلع اور مقطع کی شرط نہیں ۔ اشعار کی تعداد کی بھی پابندی نہیں ہوتی۔ 

مثال نمبر 1:

تم شوق سے کالج میں پھلو پارک میں پھولو

جائز ہے غباروں میں اڑو ، چرخ پہ جھولو

لیکن ایک سخن بندہ عاجز کا رہے یاد

اللہ کو اور اپنی حقیقت کو نہ بھولو

(اکبر الہٰ آبادی )

مثال نمبر 2:

تمہاری بھینس کیسے ہے کہ جب لاٹھی ہماری ہے

اب اس لاٹھی کی زد میں جو بھی آئے سو ہمارا ہے

مذمت کاریوں سے تم ہمارا کیا بگاڑو گے

تمہارے ووٹ کیا ہوتے ہیں جب ویٹو ہمارا ہے

( انور مسعود )

پہلے قطعہ میں مطلع بیان ہوا ہے جبکہ دوسرا قطعہ مطلع کے بغیر ہے ۔


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply