فیض احمد فیض کی شاعری

فیض احمد فیض کی شاعری پر نوٹ لکھیں ۔ آج ہم اس پوسٹ میں فیض احمد فیض کی زندگی ، علمی و اور فکری حوالے سے مختصر سوالات پڑھیں گے ۔

سوال نمبر 1 : فیض احمد فیض کب پیدا ہوئے ؟ جواب : فیض احمد فیض 13 فروری 1911ء کو پیدا ہوئے ۔

سوال نمبر 2 : فیض احمد فیض کہاں پیدا ہوئے؟

جواب : فیض احمد فیض پنجاب کے تاریخی شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ۔

سوال نمبر 3 : فیض احمد فیض کے والد کا کیا نام تھا ؟

جواب : فیض احمد فیض کے والد کا نام سلطان محمد خان تھا ۔

سوال نمبر 4 : سیالکوٹ شہر کون کون سی ادبی شخصیات کے حوالے سے مشہور ہے ؟

جواب : شہر سیالکوٹ اقبال اور فیض کے حوالے سے مشہور ہے ۔

سوال نمبر 5 : فیض نے ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی ؟

جواب : فیض نے ابتدائی تعلیم سیالکوٹ سے حاصل کی ۔

سوال نمبر 6 : فیض نے میٹرک اور ایف ۔ اے کا امتحان کہاں سے پاس کیا ؟

جواب : فیض نے میٹرک اور ایف ۔ اے کا امتحان سیالکوٹ سے پاس کیا ۔

سوال نمبر 7 : بی اے اور ایم کا امتحان فیض نے کہاں سے پاس کیا ؟

جواب : میٹرک اور ایف اے کا امتحان سیالکوٹ سے پاس کرنے کے بعد فیض لاہور آ گئے اور گورنمنٹ کالج لاہور میں داخلہ لیا ۔ بی اے اور ایم اے کا امتحان گورنمنٹ کالج لاہور سے پاس کیا ۔

سوال نمبر 8 : گورنمنٹ کالج لاہور میں فیض کو کن کن شخصیات سے علم حاصل کرنے کا موقع ملا ؟ جواب : فیض کو گورنمنٹ کالج لاہور میں پطرس بخاری اور صوفی تبسم جیسی علمی و ادبی شخصیات سے علم حاصل کرنے کا موقع ملا ۔

سوال نمبر 9 : کیا فیض احمد فیض نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ؟

جواب : وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے انگلستان جانا چاہتے تھے مگر ان دنوں حالات بہت خراب تھے اگرچہ انتظامات بھی مکمل ہو گئے تھے مگر بدقسمتی سے دوسری جنگ عظیم( 1939 تک 1945) چھڑ گئی اور یوں فیض احمد فیض اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے سے قاصر رہے۔

سوال نمبر 10 : فیض احمد فیض نے کس سے شادی کی ؟

جواب : فیض نے ایلس کیتھرین جارج سے شادی کی جس کا اسلامی نام کلثوم رکھا گیا ۔

سوال نمبر 11 : کیا فیض کے گھر والے ایلس کیتھرین جارج کو پسند کرتے تھے ؟

جواب : جی نہیں ، وہ اسے غیر ملکی ہونے کی وجہ سے پسندیدگی کی نگاہ سے نہیں دیکھتے تھے ۔

سوال نمبر 12 : فیض کے ایلس کیتھرین جارج سے کتنے بچے پیدا ہوئے ؟

جواب : فیض کے ایلس کیتھرین جارج سے دو بچیاں پیدا ہوئیں جن میں سے ایک کا نام سلیمہ ہاشمی اور دوسری کا نام منیزہ ہاشمی تھا۔

سوال نمبر 13 : فیض کب فوج میں ملازم ہوئے ؟ جواب : فیض 1942ء میں فوج میں بھرتی ہوئے ۔سوال نمبر 14 : فیض نے فوج میں ملازمت کس عہدے سے شروع کی ؟

جواب : فیض نے فوج میں ملازمت بطور کیپٹن شروع کی ۔

سوال نمبر 15 : کیا فیض نے کیپٹن کے عہدے سے ترقی کی ؟

جواب : جی ہاں ، فیض نے جلد ہی کیپٹن کے عہدے سے ترقی کر کے 1943ء میں میجر اور پھر 1944ء میں لیفٹیننٹ کرنل مقرر ہوئے ۔

سوال نمبر 16 : فیض کو کب گرفتار کیا گیا ؟

جواب : فیض کو 1951ء میں گرفتار کیا گیا ۔

سوال نمبر 17 : فیض کو کیوں گرفتار کیا گیا ؟ جواب : فیض کو ” راولپنڈی سازش کیس ” میں معاونت کے الزام کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ۔

سوال نمبر 18 : فیض کتنا عرصہ جیل میں رہے؟ جواب : فیض تقریباً چار سال سرگودھا ، ساہیوال ، حیدرآباد اور کراچی کی جیلوں میں قید رہے ۔

سوال نمبر 19 : ” راولپنڈی سازش کیس ” سے کیا مراد ہے ؟

جواب : 1951ء کو چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل اکبر خان کے گھر میں ایک خفیہ ملاقات کا انعقاد کیا گیا جس میں سجاد ظہیر اور فیض احمد فیض بھی شامل تھے ۔ اس خفیہ ملاقات کا مقصد لیاقت علی خان کی حکومت کو گرانا تھا ۔ یہ سازش بعد میں ” راولپنڈی سازش کیس ” کے نام سے مشہور ہوئی ۔

سوال نمبر 20 : کیا فیض کو ” راولپنڈی سازش کیس ” میں سزائے موت ہوئی ؟

جواب : جی نہیں ، انہیں تقریباً دو سال کی سزا سنائی گئی ۔

سوال نمبر 21 : شاعری اور انسان دوست خیالات کی وجہ سے فیض کو کون سا ایوارڈ ملا ؟

جواب : شاعری اور انسان دوست خیالات کی وجہ سے فیض کو ” لینن امن ایوارڈ” ملا ۔

سوال نمبر 22 : فیض کس ادبی تحریک کا حصہ رہے ؟

جواب : فیض ترقی پسند تحریک کا حصہ رہے ۔ سوال نمبر 23 : فیض کے کلام کے نمایاں خصوصیات کیا ہیں ؟

جواب : فیض کو پیکر تراشی میں خاص مقام حاصل ہے ۔ وہ سراسر جمالیات کے شاعر ہیں۔ لفظی تصویر کشی ، امیجری ، نغمگی اور تشبیہات و استعارات کا استعمال ان کی شاعری کا خاصہ ہے ۔ سوال نمبر 24 : ترقی پسند تحریک کے روح رواں لوگوں کے نام بتائیں ۔

جواب : ترقی پسند تحریک کے روح رواں مندرجہ ذیل افراد تھے : سید سجاد ظہیر ، رشیدہ جہاں ، محمود الظفر اور فیض احمد فیض ۔

سوال نمبر 25 : فیض نے کس رسالے کی ادارت کی ؟ جواب : فیض نے ” ادب لطیف ” کی ادارت سنبھالی ۔ جو لاہور سے شائع ہوتا تھا ۔

سوال نمبر 26 : فیض نے کب وفات پائی ؟

جواب : فیض نے 20 نومبر 1954ء کو وفات پائی۔ سوال نمبر 27 : فیض نے کہاں وفات پائی اور ان کا مقبرہ کہاں ہے ؟

جواب : فیض نے لاہور کے میو ہسپتال میں وفات پائی اور ان کا مقبرہ لاہور میں ہے۔

سوال نمبر 28 : فیض احمد فیض کی چند ایک تصانیف کے نام لکھیں ۔

جواب :مجموعہ ہائے کلام :

شعری تصانیف : فیص احمد فیض کی شعری تصانیف میں مندرجہ ذیل مجموعے شامل ہیں : نقش فریادی، دست صبا ، زندان نامہ ، دست تہ سنگ ، سر وادی سینا ، شام شہر یاراں ، میرے دل میرے مسافر اور غبارِ

نثری تصانیف : فیص احمد فیض کی نثری تصانیف میں مندرجہ ذیل مجموعے شائع ہوئے:

میزان ، صلیبیں میرے دریچے میں ، متاعِ لوح و قلم ، مہ و سال آشنائی اور قرض دوستاں وغیرہ ۔

نوٹ : امید ہے آپ کو اس پوسٹ سے کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہو گا ۔ اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔

شکریہ


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply