آج کی اس پوسٹ میں ہم فعل اور فعل کی اقسام کی وضاحت مثالوں کی مدد سے کریں گے ۔
فعل سے کیا مراد ہے ؟ فعل کی اقسام بلحاظ فاعل مثالوں کے ساتھ بیان کریں ۔
فعل : فعل وہ کلمہ ہوتا ہے جو کسی کام کے کرنے کو ظاہر کرے ۔
جیسے : ناصر صبح سویرے اٹھتا ہے ۔ احمد چائے پیتا ہے۔ گھوڑے نے گھاس کھائی۔ ان جملوں میں اٹھتا ، پی اور کھائی فعل ہیں ۔
بلحاظ فاعل فعل کی اقسام :
بلحاظ فاعل فعل کی مندرجہ ذیل دو اقسام ہیں :-
1۔فعل معروف 2۔ فعل مجہول
1۔ فعل معروف : وہ فعل جس کا فاعل جملے میں مذکور ہو فعل معروف کہلاتا ہے۔
مثلاً وہ پہاڑ پر گئے۔ عامر نے کھانا کھایا۔ خالدہ نے خط لکھا وغیرہ ۔
فعل مجہول : وہ فعل جس کا فاعل جملے میں مذکور نہ ہو فعل مجہول کہلاتا ہے۔
مثلاً خط لکھا جاتا ہے۔ آم کھائے جاتے ہیں اور شربت پیا گیا وغیرہ ۔
نوٹ : اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔
شکریہ
Discover more from Shami Voice
Subscribe to get the latest posts sent to your email.