علم بدیع کیا ہے ، صنائع لفظی اور صنائع معنوی سے کیا مراد ہے ؟

علم بدیع کیا ہے ؟ علم بدیع کی اقسام بیان کریں ۔یا علم بدیع کا انحصار کم کن باتوں پر ہے ؟

علم بدیع: بدیع کے لغوی معنی انوکھا ، اچھوتا اور نادر کے ہیں۔  علم بدیر سے مراد وہ علم ہے جس کے تحت کلام کو لفظی اور معنوی خوبیوں سے مزین کیا جاتا ہے یعنی الفاظ یا معنی میں ایسے نکات بیان کیے جاتے ہیں کہ کلام زیادہ پرکشش، حسن و جمال سے مزین اور خوبصورت نظر آنے لگتا ہے ۔ اس مقصد کے لیے اپنائے گئے طریقوں کو صنعتیں یا صنائع کہا جاتا ہے ۔ علم بدیع کا انحصار دو امور پر ہے ۔

1 ۔ صنائع لفظی

2۔  صنائع معنوی

1۔  صنائع لفظی

صنائع لفظی سے مراد وہ محاسن ہیں جن کا تعلق الفاظ سے ہوتا ہے یعنی کلام کو دیکھ کر اگر ہمارا ذہن لفظی خوبیوں کی جانب جاتا ہے تو اسے صنائع لفظی کا نام دیا جاتا ہے ۔ اس کی اقسام میں صنعت ایام ، صنعت قلب ، صنعت ترصیع ، صنعت منقولہ اور صنعت غیر منقولہ وغیرہ شامل ہیں۔ 

2۔  صنائع معنوی :  صنائع معنوی سے مراد وہ محاسن ہیں جن کا تعلق کلام کے معنوی حسن سے ہوتا ہے ۔ اس صنعت میں صنائع لفظی کے برعکس معنوی حسن کو اہمیت دی جاتی ہے ۔ اس کی اقسام میں صنعت میرعاۃ النظیر ،  صنعت لفظ و نشر  ،صنعت تضاد ، صنعت حسن تعلیل ، صنعت تجنیس ، صنعت تضمین ، صنعت تکرار , صنعت تلمیع اور صنعت اشتقاق وغیرہ شامل ہیں ۔

نوٹ : اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔

 شکریہ


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply