طنز و مزاح سے کیا مراد ہے ؟ وضاحت کریں ۔

طنز اور مزاح میں کیا فرق ہے ؟ مثالوں سے وضاحت کریں ۔

طنز اور مزاح :

طنز : طنز کے معنی طعنہ یا چھیڑ کے ہیں جبکہ مزاح کے لفظی معنی ہنسی مذاق کے ہیں  ۔ ایسی تحریر جو آپ کو ہنسنے پر مجبور کر دے اور اس تحریر میں تنقید کو مزاح کا جامہ پہنا دیا جائے لیکن اس کے باوجود قاری ہنسنے پر مجبور ہو جائے طنز و مزاح کہلاتی ہے ۔ طنز و مزاح کی ایک مقبول صنف لطیفہ ہے ۔

ایک اور آسان تعریف طنز و مزاح کی یہ بھی ہے :-

طنز سے مراد طعنہ ، تمسخر یا رمز کے ساتھ بات کرنا کے ہیں جبکہ مزاح سے خوش طبی ، مذاق یا ظرافت مراد لیا جاتا ہے ۔ عمومی طور پر طنز و مزاح کی ترکیب کو ملا کر استعمال کیا جاتا ہے ۔

مزاح : مزاح کے لفظی معنی ہنسی ، مذاق جبکہ طنز کے معنی طعنہ یا چھیڑ کے ہیں ۔ طنز و مزاح دونوں کی اپنی اپنی حدود ہیں ۔  شامل نصاب نظم”  لاری ” جس کے مصنف ” دلاور فگار ”  ہیں طنز و مزاح کی ایک خوبصورت مثال ہے ۔ مزاح کو مثبت انداز میں بیان کیا جاتا ہے جب کہ مذاق اور طنز کو عام طور پر منفی معنوں میں لیا جاتا ہے ۔

 “مزاح ہمارے نبی بھی فرماتے تھے “

نوٹ : اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔

 شکریہ


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply