آج کی اس پوسٹ میں ہم صنعت تکرار اور اس کی مثالیں پڑھیں گے ۔
صنعت تکرار : کلام میں الفاظ کے تکرار سے حسن اور تاثیر پیدا کرنے کے عمل کو صنعت تکرار کا نام دیا جاتا ہے ۔
مثلآ
پتا پتا بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہے
جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے باغ تو سارا جانے ہے
نہ سمجھ مجھ کو رائیگاں نہ سمجھ
نہ سہی تیرے کام کا نہ سہی
جہاں تیرا نقش قدم دیکھتے ہیں
خیاباں خیاباں ارم دیکھتے ہیں
مندرجہ بالا اشعار صنعت تکرار کی مثالیں ہیں ۔
نوٹ : امید ہے کہ آپ صنعت تکرار کی تعریف اور مثالوں سے آگاہ ہو چکے ہوں گے ۔ اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔
شکریہ
Discover more from Shami Voice
Subscribe to get the latest posts sent to your email.