تلمیح کا لغوی مطلب: تلمیح عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے ۔ اشارہ کرنا یا اچٹتی سی نگاہ ڈالنا۔
تعریف : نظم یا نثر میں کسی آیت ،حدیث یا کسی مشہور تاریخی واقعے یا قصے کی طرف ایک یا دو لفظوں میں اشارہ کرنا صنعت تلمیح کہلاتا ہے یا کسی مذہبی ، سیاسی، تاریخی یا افسانی واقعے کی طرف چند الفاظ میں اشارہ کرنا بھی تلمیح کہلاتا ہے۔
وضاحت : شاعر یا ادیب ایک یا دو لفظ ایسے استعمال کر کے جن کے پس منظر میں کوئی طویل واقعے ہو اسے قاری کے ذہن میں پورا واقعہ تازہ کر دیتا ہے گویا تلمیح دریا کو کوزے میں بند کرنے کا عمل ہے۔ تلمیحات کے استعمال سے کلام میں بلاغت پیدا ہوتی ہے ۔ چند مشہور تلمیحات درذیل ہیں : آب حیات ، آتش نمرود ، ابن مریم ، دم عیسیٰ، جام جم، جوئے شیر، عاد ثمود ، صبر ایوب ، حسن یوسف، چاہ یوسف ، گنج قارون ، خیبر شکن ، طائر سدرہ ، طوفان نوح، کوہ طور ، چاہ بابل ، باغ ارم ، تخت طاوس ، قیصر دارا ، ید بیضا ،خضر ، سکندر ، لیلیٰ ،مجنوں ، قیس ، شیری، فرہاد ، مانی و بیزاد وغیرہ ۔
مندرجہ بالا تلمیحات کی وضاحت طویل ہو جائے گی اگر آپ کو ان میں سے کسی کی سمجھ نہ آئے تو کمنٹ کر کے آپ وضاحت پوچھ سکتے ہیں۔
اب شعری تلمیحات کی مثالیں ملاحظہ فرمائیں ۔
مندرجہ ذیل اشعار میں تلمیحات موجود ہیں:
1۔
بے خطر کود پڑا آتش نمرود میں عشق
عقل ہے محو تماشائے لب بام ابھی
( آتش نمرود)
2۔
دوست یاں تھوڑے ہیں اور بھائی بہت
(چاہ یوسف)
3۔
اک کھیل ہے اورنگ سلمان میرے نزدیک
اک بات ہے اعجاز مسیحا میرے آگے
(اعجاز مسیحا)
4۔
سبق ملا ہے یہ معراج مصطفی سے مجھے
کہ عالم بشریت کی زد میں ہے گردوں
( معراج مصطفی )
5۔
ہم نے کیا کیا نہ تیرے عشق میں محبوب کیا
صبر ایوب کیا گریہ یعقوب کیا
( صبر ایوب، گریہ یعقوب)
گریہ یعقوب)
6۔
ابن مریم ہوا کرے کوئی
میرے دکھ کی دوا کرے کوئی
( ابن مریم )
7۔
کیا کیا خضر نے سکندر سے
اب کسے رہنما کرے کوئی
( خضر ,سکندر )
8 ۔کیا فرض ہے کہ سب کو ملے ایک سا جواب
آؤ نا ہم بھی سیر کریں کوہ طور کی
( کوہ طور )
9۔
آگ ہے ، اولاد ابراہیم ہے ، نمرود ہے
کیا کسی کو پھر کسی کا امتحاں مقصود ہے
( ابراہیم ، نمرود)
10۔
دیکھ لیلیٰ تیرے مجنوں کا کلیجہ کیا ہے
خاک میں مل کے بھی کہتا ہے کہ بگڑا کیا ہے
( لیلیٰ مجنوں)
ہر شعر کے آخر میں واوین میں لکھا ہوا لفظ یا الفاظ تلمیح کو ظاہر کرتے ہیں یعنی ان میں کوئی قصہ کہانی یا واقعہ چھپا ہوا ہے ۔
نوٹ : امید ہے کہ آپ صنعت تلمیح کی تعریف ، چند مشہور شعری تلمیحات اور ان کی وضاحت کے بارے میں تفصیل سے پڑھ چکے ہوں گے ۔ اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔
شکریہ
Discover more from Shami Voice
Subscribe to get the latest posts sent to your email.