صنعت تضمین

آج کی اس پوسٹ میں ہم ” صنعت تضمین” کی تعریف و توضیح اور مثالوں کے بارے میں پڑھیں گے ۔ 

صنعت تضمین : تضمین کے لغوی معنی جگہ دینے یا شامل کرنے کے ہیں جبکہ اصطلاح میں اگر کوئی شاعر کسی دوسرے شاعر کا مصرع یا شعر اپنے کلام میں شامل کر لے تو اسے تضمین کہیں گے اور یہ امر ضروری ہے کہ اس مصرعے یا شعر کو واوین میں لکھا جائے مثلآ 

یہ کام آئیں نہ آئیں ہم انھی سے کام لیتے ہیں

“گلوں سے خار بہتر ہیں جو دامن تھام لیتے ہیں”

میں کیا کہوں کہ کون ہوں سودا بقول درد

” جو کچھ کے ہوں سو ہوں غرض آفت رسیدہ ہوں”

غالب اپنا یہ عقیدہ ہے بقول ناسخ

“آپ بے بہرا ہے جو معتقد میر نہیں”

دوسرا مصرع امام بخش ناسخ کا ہے جو غالب نے میر تقی میر کے کلام کی تحسین کے لیے بطور تضمین استعمال کیا ہے ۔


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply