صنعت تضاد

تضاد کے لفظی معنی ” ضد یا الٹ  ” کے ہیں علم بدیع کی اصطلاح میں کلام میں ایسے الفاظ لانا جو ایک دوسرے کے متضاد ہوں صنعت تضاد کہلاتا ہے۔ 

نوٹ:  صنعت تضاد کے دیگر نام تطبیق طباق اور تکاخو بھی ہیں ۔

مثلآ

ہے کام کے وقت کام اچھا

اور کھیل کے وقت کھیل زیبا

اس شعر کے پہلے مصرعے میں کام اور دوسرے مصرعے میں کھیل تضاد کی مثال ہے۔ 

ہزار مرتبہ بہتر ہے بادشاہی سے

اگر نصیب تیرے کوچے کی گدائی ہو

اس شعر کے پہلے مصرعے میں بادشاہی اور دوسرے مصرعے میں گدائی تضاد کی مثال ہے۔ 

جو آ کے نہ جائے وہ بڑھاپا دیکھا

جو جا کے نہ آئے وہ جوانی دیکھی

اس شعر میں آ کے ، جا کے ، جائے ، آئے ، بڑھاپا  اور جوانی صنعت تضاد ہے 

ایک سب آگ ایک سب پانی

دیدہ و دل عذاب ہیں دونوں

اس شعر میں آگ اور پانی صنعت تضاد کی مثال ہے ۔

صنعت تضاد کی مزید وضاحت کے لیے یہ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں ۔


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply