صفت الاعداد کی تعریف اور مثالیں دیں ۔

 آج ہم اس پوسٹ میں ایک صنعت صفت الاعداد کے بارے میں پڑھیں گے اور مثالیں دے کر وضاحت کریں گے ۔

سوال : صفت الاعداد سے کیا مراد ہے ؟ صفت الاعداد کی تعریف کریں اور مثال دیں ۔

صفت الاعداد : کلام میں اعداد ( گنتی) کا ذکر کرنا ، خواہ ترتیب سے ہوں یا بے ترتیب ہوں صفت الاعداد کہلاتا ہے ۔ 

جیسے :

یہ بہادر شاہ ظفر کی غزل کا شعر دیکھیں ۔

عمر دراز مانگ کے لائے تھے چار دن

دو آرزو میں کٹ گئے دو انتظار میں

بہادر شاہ ظفر

اسی طرح شکیب جلالی کی شاہکار غزل کا ایک شعر ملاحظہ فرمائیں فرمائیں:

آ کے پتھر تو میرے صحن میں دو چار گرے

جتنے اس پیڑ کے پھل تھے پسِ دیوار گرے

شکیب جلالی

مندرجہ بالا اشعار میں اعداد ( گنتی)کا ذکر ہے اس لیے ایسے کلام کو صفت الاعداد کہا جاتا ہے ۔

نوٹ : اگر اس پوسٹ میں آپ کو کوئی غلطی نظر آئے یا اس کو مزید بہتر کیسے کیا جائے تو کومنٹس میں ہماری ضرور اصلاح فرمائیں اور اگر اس سے متعلقہ کچھ سمجھ نہ پائیں تو بھی کومنٹس کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔

 شکریہ


Discover more from Shami Voice

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply